کون سے چیٹ بوٹس اردو میں سرچ کی سہولت فراہم کرتے ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
میٹا نے پاکستان میں اپنے مصنوعی ذہانت (AI) اسسٹنٹ، میٹا اے آئی، کو اردو میں متعارف کروا دیا ہے تاکہ ملک میں ڈیجیٹل تبدیلی کے عمل کو تیز کیا جا سکے۔ اس اقدام کے بعد پاکستانی صارفین میٹا اے آئی کے ذریعے فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ پر اردو زبان میں بات چیت اور معلومات حاصل کر سکیں گے۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ایسی کون کون سی چیٹ بوٹس ہیں جن کے ذریعے اردو میں باآسانی سرچ کیا جا سکتا ہے اور وہ آپ کے لیے مفید ثابت ہوں گے؟
اردو میں سرچ کرنے والے نمایاں چیٹ بوٹس: چیٹ جی پی ٹی (ChatGPT)چیٹ جی پی ٹی ایک جدید مصنوعی ذہانت پر مبنی چیٹ بوٹ ہے جو انٹرنیٹ کے ہر شعبے میں تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔ اس نے انسانی زندگی کو بہت آسان بنا دیا ہے۔ صارفین اس کے ذریعے فوری اور موزوں جوابات حاصل کر سکتے ہیں، چاہے وہ تحریر لکھنا ہو، ڈیزائن بنانا ہو، حساب کتاب کرنا ہو یا کسی موضوع پر معلومات حاصل کرنی ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: ’اپنے دوست کو کیسے قتل کروں؟‘، چیٹ جی پی ٹی سے مدد مانگنے پر نوجوان گرفتار
چیٹ جی پی ٹی میں تصاویر بنانے کا فیچر بھی شامل ہے جو خاص طور پر صارفین میں بہت مقبول ہے۔ چیٹ جی پی ٹی متعدد زبانوں میں کام کرتا ہے، جن میں اردو بھی شامل ہے، اور چند سیکنڈز میں صارفین کی رہنمائی فراہم کرتا ہے۔
میٹا اے آئی (Meta AI)میٹا نے اپنے AI اسسٹنٹ کو پاکستان میں اردو زبان میں متعارف کرایا ہے، جس سے صارفین اردو میں سوالات کر کے تفصیلی جوابات حاصل کر سکتے ہیں اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آسانی سے رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔
گوگل اے آئی سرچ موڈ (Google AI Search Mode)گوگل کا AI سرچ موڈ اب اردو زبان میں بھی دستیاب ہے۔ یہ فیچر پاکستان سمیت دنیا کے 45 سے زائد ممالک میں متعارف کرایا گیا ہے، جس سے صارفین پیچیدہ سوالات اردو میں پوچھ سکتے ہیں اور تفصیلی جوابات حاصل کر سکتے ہیں۔ گوگل کا یہ فیچر Gemini 2.
چینی کمپنی ڈیپ سیک کی مصنوعی ذہانت کی ایپ نے عالمی ٹیکنالوجی مارکیٹ میں دھوم مچا دی ہے۔ ماہرین کے مطابق، یہ ایپ فزکس، ریاضی اور عام ذہانت کے سوالات کے جواب اتنی ہی عمدگی سے دیتی ہے جتنی چیٹ جی پی ٹی، اور اس پر وقت بھی کم لگتا ہے۔ ڈیپ سیک کو 2023 میں لیانگ وین فینگ نے قائم کیا تھا، جو ایک معروف ہیج فنڈ کے شریک بانی بھی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اے آئی ٹیکنالوجی چیٹ جی پی ٹی میٹاذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اے ا ئی ٹیکنالوجی چیٹ جی پی ٹی میٹا چیٹ جی پی ٹی کر سکتے ہیں کے ذریعے اے آئی
پڑھیں:
تہران- استنبول ٹرین سروس 31 دسمبر کو دوبارہ بحال کرنے کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (صباح نیوز) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے اعلان کیا ہے کہ تہران-استنبول ٹرین سروس 31دسمبر کو دوبارہ بحال کی جا رہی ہے، ریکوڈک منصوبے کے لیے چار سو کلومیٹر تک نیا ٹریک بچھایا جا رہا ہے۔ لاہور ریلوے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ ریلوے مسافروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے، ریلوے اسٹیشنز کی صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جارہا ہے،ریلوے نظام میں جدت لانے کیلیے بھرپور کوشش کر رہے ہیں، ریلوے اسٹیشنز پر کیفے ٹیریا اور انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ روہڑی تا کراچی ٹریک کی بہتری کیلیے ورلڈ ایشین بینک سے 2 ارب ڈالر کے معاہدے پر بات چیت جاری ہے اور یہ منصوبہ جولائی 2026 تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔