گلستان جوہر میں خاتون سے ڈکیتی، سزا یافتہ مجرم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں خاتون سے ڈکیتی کرنے والا سزا یافتہ مجرم گرفتار ہوگیا۔
پہلوان گوٹھ کے قریب 25 اکتوبر کی رات کو موٹرسائیکل سوار ملزم نے خاتون سے اسلحے کے زور پر ڈکیتی کی۔ ملزم نے فرار ہونے لگا تو خاتون نے گاڑی سے ٹکر مار دی، ملزم کو شارع فیصل پر پولیس نے گرفتار کرلیا۔
پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم محمد علی حاجانو سزا یافتہ مجرم ہے، جو 17 سال قبل ضلع ساؤتھ میں دہشت کی علامت تھا۔
ملزم پر ڈکیتی اور 35 سے زائد خواتین سے مبینہ زیادتی کا الزام تھا، جس نے خواجہ سرا کو قتل بھی کیا تھا۔
تفتیشی حکام کے مطابق قتل کے مقدمے میں مجرم محمد علی حاجانو کو 16 سال کی قید ہوئی تھی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ٹھٹھہ میں لنک روڈ پر پولیس مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار
THATTA:چھتو چنڈ کے قریب 5 میل موری لنک روڈ پر پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزم کی شناخت غلام رسول عرف غلامو بروہی کے نام سے ہوئی ہے، جس کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم رہزنی، ڈکیتی اور موٹر سائیکل سنیچنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے، جبکہ موقع سے اس کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس نے فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش اور گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے شروع کر دیے ہیں۔
زخمی ملزم کو ابتدائی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں اس کا طبی معائنہ جاری ہے۔ پولیس کے مطابق علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔