اٹک میں بس ڈرائیور سے جعلی نوٹ برآمد
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
فائل فوٹو
اسلام آباد میں ایف آئی اے کمرشل بینکنگ نے اٹک میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 5 ہزار کے 800 جعلی نوٹ برآمد کرلیے۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کا تعلق نوشہرہ سے ہے، ملزم نے جعلی کرنسی اپنے کپڑوں میں چھپائی ہوئی تھی۔
ایف آئی اے نے کراچی اور کوئٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم بس ڈرائیور ہے اور بس پشاور سے ملتان لے کر جا رہا تھا، ملزم پشاور کے رہائشی رکشہ ڈرائیور سے جعلی کرنسی نوٹ وصول کرتا تھا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم جعلی نوٹ ملتان میں ساتھی کے حوالے کرتا تھا، ملزم کو ایک لاکھ روپے مالیت کے جعلی نوٹ کےعوض 2000 روپے بطور کمیشن ملتا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 8 سپلائرز گرفتار
راولپنڈی:پولیس کی منشیات کے خلاف جاری کارروائیوں کے دوران 8 منشیات سپلائرز کو گرفتار کیا گیا اور ان کے قبضے سے مجموعی طور پر 11.5 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق مختلف تھانوں کی پولیس ٹیموں نے علیحدہ علیحدہ چھاپے مار کر یہ کارروائیاں انجام دی ہیں۔
بنی پولیس نے دو سپلائرز کو حراست میں لے کر 2 کلو 875 گرام چرس برآمد کی، واہ کینٹ پولیس نے ایک سپلائر کو گرفتار کر کے 1 کلو 740 گرام چرس برآمد کی۔
وارث خان پولیس نے ایک سپلائر کو حراست میں لے کر 1 کلو 740 گرام چرس برآمد کی جبکہ روات پولیس نے ایک سپلائر کو گرفتار کر کے 1 کلو 610 گرام چرس برآمد کی۔
صدر بیرونی پولیس نے ایک سپلائر کو گرفتار کر کے 1 کلو 600 گرام چرس برآمد کی، مندرہ پولیس نے ایک سپلائر کو حراست میں لے کر 1 کلو 560 گرام چرس برآمد کی اور صدر واہ پولیس نے ایک سپلائر کو گرفتار کر کے 560 گرام آئس برآمد کی۔
راولپنڈی پولیس نے بتایا کہ یہ کارروائیاں شہر میں منشیات کے ناسور کے خاتمے اور نوجوانوں کو منشیات سے محفوظ رکھنے کے لیے جاری ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اور ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جا رہی ہے۔
راولپنڈی پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات فروشی یا استعمال کی کسی بھی اطلاع فوری طور پر متعلقہ تھانے یا ہیلپ لائن پر دیں تاکہ مزید کارروائیاں کی جا سکیں۔