محسن نقوی کی تہران میں صدر میزشکیان اور طالبان کے وزیر سے ملاقاتیں
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
سٹی42: تہران میں او آئی سی وزرا داخلہ اجلاس کے موقع پر پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی کی افغان طالبان ریجیم کے نائب وزیر داخلہ سے ان شیڈولڈ ملاقات ہوئی ہے۔ محسن نقوی نے اختلافات کو مذاکرات سے حل کرنے کے متعلق بات کی۔
محسن نقوی کی افغان نائب وزیر داخلہ سے ملاقات میں گفتگو کے متعلق ابتدائی اطلاعات یہ ملی ہیں کہ اتفاقاً ہونے والی اس ملاقات کے متعلق محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہم برادر ملکوں کی طرح اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کریں گے۔
فاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی تہران میں افغان نائب وزیر داخلہ ابراہیم صدر سے ملاقات اقتصادی تعاون تنظیم ( ای سی او) کے وزرائے داخلہ اجلاس کے موقع پر ہوئی۔
لیسکو کی جانب سے سنگل فیز اسمارٹ میٹر کی قیمت مقرر
اس موقع پر ایرانی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اختلافات تو گھروں میں بھی ہوتے ہیں ، ہم برادر ملکوں کی طرح انہیں مذاکرات کے ذریعے حل کریں گے۔
محسن نقوی کی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات
اس سے قبل محسن نقوی نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی ۔ ایرانی صدر نے ملاقات میں خطے میں کشیدگی کو کم کرنے اور کسی بھی تنازع سے بچنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران پاکستان اور افغانستان کے درمیان اختلافات کے حل کے لیے ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہے۔
امتحانات سے قبل ہی لاہور بورڈ کی نااہلی سامنے آگئی
ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ ہمیں کشیدگی کو کم کرنے اور کسی بھی تنازع سے بچنے کے لیے کوشش کرنی چاہیے کیونکہ یہ پیغمبر اسلام ﷺ کا واضح حکم ہے۔
ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ضرورت اس بات کی ہےکہ مسلم ممالک اپنے اتحاد اور بھائی چارے کو برقرار رکھتے ہوئے مشترکہ دشمنوں کے خلاف کھڑے ہوں۔
اس موقع پر محسن نقوی نے اسلام آباد اور کابل کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں ایران کے کردار کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ افغان حکومت کے ساتھ تعمیری مذاکرات جاری ہیں اور ہم مذاکرات کے ذریعے اختلافات کے پرامن حل پر زور دیتے ہیں، ہمیں خطے کے ممالک کے درمیان کشیدگی کو بڑھانے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔
پی ٹی اے نے شہریوں کو خبردار کر دیا
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ محسن نقوی کی وزیر داخلہ ایرانی صدر سے ملاقات
پڑھیں:
عراق جانیوالے زائرین کو مقررہ مدت سے زائد قیام کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی، محسن نقوی
برسلز میں عراقی ہم منصب جنرل عبدالامیر الشمری سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ زائرین سے متعلق پاکستان اور عراق کے ادارے قریبی رابطے میں رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ عراق جانے والے زائرین کو مقررہ مدت سے زائد قیام کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔ برسلز میں عراقی ہم منصب جنرل عبدالامیر الشمری سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ زائرین سے متعلق پاکستان اور عراق کے ادارے قریبی رابطے میں رہیں گے۔ محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی زائرین کی سلامتی، عزت اور سہولت اولین ترجیح ہے۔ عراقی وزیر داخلہ نے کہا پاکستانی وزارت داخلہ کی فہرست والے زائرین کو عراق آنے کی اجازت ہوگی، مشترکہ لائحۂ عمل طے کرنے کے لیے جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ملاقات میں سکیورٹی تعاون، انسداد دہشت گردی اور انسانی اسمگلنگ روکنے کے لیے میکینزم مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔