ایران پاک افغان تنازعہ میں مصالحتی کردار کیلیے تیار، اتحاد کی ضرورت ہے، مسعود پزشکیان
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان کے درمیان تعلقات تاریخی، مذہبی اور برادرانہ بنیادوں پر قائم ہیں جنہیں مزید مستحکم بنانے کی ضرورت ہے، ایران کے عوام پاکستان کے عوام کو اپنا بھائی سمجھتے ہیں اور دونوں ممالک کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تہران میں اقتصادی تعاون تنظیم ای سی او کے وزرائے داخلہ کے چوتھے اجلاس کے موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کے دوران ایرانی صدر نے کہا کہ محسن نقوی کا حالیہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان طے شدہ معاہدوں پر عملدرآمد کو تیز کرے گا اور اس کے مثبت اثرات براہِ راست عوام تک پہنچیں گے۔
صدر پزشکیان نے کہا کہ خطے میں تنازعات سے اجتناب اور تناؤ کو کم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، ایران پاکستان اور افغانستان کے درمیان مصالحتی کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے، موجودہ حالات میں مسلم ممالک کو پہلے سے زیادہ اتحاد، بھائی چارے اور مشترکہ خطرات کے مقابلے میں یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کا ایک سال کے دوران ایران کا چوتھا دورہ ہے جو دونوں ممالک کے قریبی اور مضبوط تعلقات کی واضح عکاسی کرتا ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ سرحدی انتظامات، انسدادِ دہشت گردی اور غیر قانونی نقل مکانی جیسے معاملات میں دونوں ممالک کے درمیان اطمینان بخش پیش رفت ہوئی ہے۔ انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ ایران نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور اسلام آباد و کابل کے تعلقات میں بہتری کے لیے مثبت کردار ادا کیا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے یقین دلایا کہ پاکستان ایران کے ساتھ قریبی اور فعال تعاون جاری رکھے گا تاکہ خطے میں امن، ترقی اور باہمی اعتماد کو مزید فروغ دیا جا سکے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: دونوں ممالک کے کے درمیان محسن نقوی نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
علامہ ساجد علی نقوی سے علامہ جواد نقوی کی ملاقات، شہید امت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی
ملاقات میں امتِ مسلمہ کے اتحاد، موجودہ حالات میں قومی و ملی ذمہ داریوں اور پروگرام کی تیاری و اہداف پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ مزید برآں علامہ سید جواد نقوی نے 13 جون مینارِ پاکستان ’’شہیدِ اُمت کانفرنس‘‘ میں شرکت اور تعاون کی دعوت بھی پیش کی اور اس پروگرام کو ملتِ اسلامیہ کے اتحاد، بیداری اور استقامت کا اہم ذریعہ قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ اور اتحاد امت فورم کے رہنما علامہ سید جواد نقوی نے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی صاحب سے ملاقات کی اور ان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت و تسلیت، فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی۔ علامہ سید جواد نقوی نے علامہ سید ساجد علی نقوی کیساتھ 13 جون کو مینارِ پاکستان لاہور میں منعقد ہونے والی ’’شہیدِ اُمت کانفرنس‘‘ کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔ ملاقات میں امتِ مسلمہ کے اتحاد، موجودہ حالات میں قومی و ملی ذمہ داریوں اور پروگرام کی تیاری و اہداف پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ مزید برآں علامہ سید جواد نقوی نے 13 جون مینارِ پاکستان ’’شہیدِ اُمت کانفرنس‘‘ میں شرکت اور تعاون کی دعوت بھی پیش کی اور اس پروگرام کو ملتِ اسلامیہ کے اتحاد، بیداری اور استقامت کا اہم ذریعہ قرار دیا۔