محسن نقوی کا ایس پی عدیل اکبر کے گھر آمد، اہلخانہ سے اظہارِ افسوس
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد پولیس کے وفات پانے والے ایس پی عدیل اکبر کی رہائش گاہ کامونکی میں انکے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایس پی عدیل اکبر کے والد اور بھائی کو دلاسہ دیا اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا، انہوں نے مرحوم کیلئے فاتحہ خوانی اور سوگوار خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ایس پی عدیل اکبر انتہائی قابل اور فرض شناس آفیسر اور اسلام آباد پولیس کا اثاثہ تھے، انکی ناگہانی موت سے دلی صدمہ ہوا، دکھ کی گھڑی میں آپ کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ کھڑے رہیں گے۔ اس موقع پر اسلام آباد پولیس کے ڈی آئی جی عتیق طاہر، ڈی آئی جی جواد طارق اور ڈی آئی جی ہارون جوئیہ بھی موجود تھے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ایس پی عدیل اکبر محسن نقوی
پڑھیں:
ایس پی کی خودکشی: عدیل اکبر پروموشن نہ ہونے کی وجہ سے دل برداشتہ تھے: رپورٹ
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کے واقعے سے متعلق اسلام آباد پولیس نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کر لی ہے۔تحقیقات کے مطابق، ایس پی عدیل اکبر نے خودکشی کی ہے۔ پولیس کی تحقیقاتی کمیٹی نے واقعے سے متعلق ڈرائیور، آپریٹر اور گن مین کے بیانات قلم بند کیے ہیں۔رپورٹ میں ڈاکٹر کا بیان بھی شامل کیا گیا ہے. جس کے مطابق عدیل اکبر ”ڈیپ روٹیڈ اسٹریس“ کا شکار تھے۔ڈاکٹر نے بتایا کہ عدیل اکبر 8 اکتوبر کو چیک اپ کے لیے ان کے پاس آئے تھے۔ دوران ملاقات، جب ڈاکٹر نے دفتر سے متعلق دباؤ کے بارے میں پوچھا تو عدیل اکبر نے جواب دیا کہ وہ اپنے کام سے مطمئن اور خوش ہیں۔تاہمرپورٹ کے مطابق، عدیل اکبر پروموشن نہ ہونے کے باعث دل برداشتہ تھے اور ڈاکٹر کو متعدد بار خودکشی کے خیالات کا تذکرہ بھی کر چکے تھے۔ ڈاکٹر نے عدیل اکبر کے اہل خانہ کو مشورہ دیا تھا کہ وہ انہیں بلیڈز اور اسلحہ سے دور رکھیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق مزید تفصیلی رپورٹ اعلیٰ حکام کو بھجوا دی گئی ہے جبکہ تفتیش کے دیگر پہلوؤں کا جائزہ بھی لیا جا رہا ہے۔