جسٹس طارق جہانگیری کی ڈگری سے متعلق متفرق درخواست سماعت کیلئے مقرر
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس طارق جہانگیری کی ڈگری سے متعلق متفرق درخواست کل سماعت کیلئے مقرر ہوئی ہے، اسلام آباد بار نے کیس کے ریکارڈ فراہمی کی متفرق درخواست دائر کر رکھی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جسٹس طارق جہانگیری کی ڈگری سے متعلق متفرق درخواست سماعت کیلئے مقرر ہو گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس طارق جہانگیری کی ڈگری سے متعلق متفرق درخواست کل سماعت کیلئے مقرر ہوئی ہے، اسلام آباد بار نے کیس کے ریکارڈ فراہمی کی متفرق درخواست دائر کر رکھی ہے۔ چیف جسٹس اور جسٹس خادم حسین سومرو پر مشتمل ڈویژن بینچ سماعت کرے گا، رجسٹرار آفس نے متفرق درخواست مقرر کرنے کی کاز لسٹ جاری کر دی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سماعت کیلئے مقرر اسلام آباد
پڑھیں:
قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد قادر آباد بیراج پر اونچے جبکہ مرالہ اور خانکی بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد ایک لاکھ 95 ہزار 856 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔
خانکی بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ 65 ہزار 438 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔