data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک /نمائندہ جسارت) چیف آف دی آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بھارت کسی خود فریبی یا گمان کا شکار نہ رہے، اگلی بار پاکستان کا جواب اس سے بھی برق رفتار اور شدید ہوگا‘ افغان طالبان رجیم حکومت کو فتنہ الخوارج یا پاکستان میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔ مسلح افواج کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ نئے قائم ہونے والے ڈیفنس فورسز ہیڈ کوارٹرز میں بنیادی تبدیلی تاریخی ہے، بڑھتے اور بدلتے ہوئے خطرات کے پیشِ نظر ضروری ہے کہ ہم ملٹی ڈومین آپریشنز کو تینوں افواج کے متحد نظام کے تحت مزید بہتر کریں۔فیلڈ مارشل نے کہا کہ ڈیفنس فورسز ہیڈ کوارٹرز کا قیام اس تبدیلی کی جانب ایک ضروری قدم ہے، ہر سروس اپنی آپریشنل تیاریوں کے لیے اپنی انفرادیت برقرار رکھے گی، ڈیفنس فورسز کا ہیڈکوارٹر سروسز کے آپریشن کو مربوط اور ہم آہنگ کرے گا۔آرمی چیف نے کہا کہ بالا کمانڈ کی یکجہتی کے ساتھ ساتھ تینوں افواج اپنی اندرونی خود مختاری اور تنظیمی ڈھانچا برقرار رکھیں گی۔چیف آف ڈیفنس فورسز نے کہا کہ طالبان رجیم کو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ ان کے پاس فتنہ الخوارج یا پاکستان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں‘ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے تاہم کسی کو بھی پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت پر آنچ اور ہمارے عزم کو آزمانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔چیف آف ڈیفنس فورسز کا کہنا تھا کہ تمام یہ جان لیں کہ پاکستان کا تصور ناقابل تسخیر ہے اور اس کی حفاظت ایمان سے سرشار جانبازوں اور متحد قوم کے پختہ عزم نے کر رکھی ہے‘ بڑھتے خطرات کے سبب تینوں مسلح افواج متحد نظام کے ساتھ کام کریں، بڑھتے، بدلتے خطرات کے پیش نظر ملٹی ڈومین آپریشنز کو تینوں افواج کے متحد نظام کے تحت مزید بہتر کریں۔ اس سے قبل ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسرز (سی ڈی ایف) مقرر کیے جانے کے بعد فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں تینوں مسلح افواج کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

راولپنڈی، چیف آف ڈیفنس فورسزفیلڈ مارشل عاصم منیر جی ایچ کیو میں تینوں مسلح افواج کے افسران سے خطاب کررہے ہیں

مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: چیف ا ف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل مسلح افواج نے کہا کہ افواج کے

پڑھیں:

صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی پر مبارکباد

صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی پر مبارکباد WhatsAppFacebookTwitter 0 6 December, 2025 سب نیوز

اسلام آباد:صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نےفیڈ مارشل سید عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے ۔
اپنے ایک بیان میں صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ پاکستان بھر کی بزنس کمیونٹی ان کی تعیناتی کو ملکی سلامتی کے لیے انتہائی خوش آئند پیش رفت سمجھتی ہے،انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی چیف آف ڈیفنس فورسز کے طور پر تعیناتی پاکستان کے دفاعی شعبے کے لیے بھی اچھی خبر ہے ،
عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ معرکہ حق میں ان کی دلیرانہ قیادت اور شاندار فیصلہ سازی نے عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بلند کیا ،
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ایسی سیاسی اور عسکری قیادت کی ضرورت ہے جو ملک کو مقامی اور عالمی سطح پر مزید بلندیاں دلانے کے لیے کردار ادا کرے ،
عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ وفاقی حکومت نے اس اہم موقع پر مستقبل کے منظر نامے کو دیکھتے ہوئے بہترین فیصلہ کیا ہے ،
پاکستان کو اس وقت سیاسی اور عسکری سطح پر منظم فیصلہ سازی اور طویل المدت پالیسی کے ساتھ اگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرخیبر پختونخوا: پاک فوج کی دو علیحدہ کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ 9 خوارج ہلاک اب ان کو جیل ملاقات کی بالکل اجازت نہیں، مجمع اکٹھاکرنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی، عطا اللہ تارڑ اداروں اور سیاسی قیادت کا ایک دوسرے کو ذہنی مریض کہنا افسوسناک ہے، بیرسٹر گوہر کا ردعمل پاکستان کے سیاحتی شعبے کو فروغ دینے کے لیے ایف پی سی سی آئی اور مارکوپولو ریزورٹس اینڈ ٹورز کے درمیان مفاہمت کی یادداشت... الیکشن کمیشن کی اراکین پارلیمنٹ کو 31دسمبر تک مالی گوشوارے جمع کرانے کی ہدایت قوم کو اپنی بہادر افواج اور آپکی قیادت پر ناز ہے، خواجہ آصف کی فیلڈ مارشل کو مبارکباد بانی نے کہا خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگائیں پھر دیکھیں کیا ہوتا ہے، علیمہ خان TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • بھارت کو اگلا جواب زیادہ شدیدہوگا،فیلڈ مارشل
  • بھارت کسی خودفریبی یا گمان میں نہ رہے، اگلی بار جواب زیادہ شدید ہوگا: فیلڈ مارشل
  • افغانستان فتنہ الخوارج اور پاکستان میں سے ایک کا انتخاب کرے، بھارت کو زیادہ برق رفتار جواب ملےگا، فیلڈمارشل سید عاسم منیر
  • بھارت کسی خود فریبی کا شکار نہ رہے، اگلی بار جواب برق رفتار اور شدید ہوگا، فیلڈ مارشل
  • ڈیفنس فورسز ہیڈ کوارٹرز کا قیام تاریخی تبدیلی ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
  • بھارت کسی خود فریبی یا گمان کا شکار نہ رہے، اگلی بار پاکستان کا جواب اس سے بھی برق رفتار اور شدید ہو گا: فیلڈ مارشل
  • پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت پر آنچ اور ہمارے عزم کو آزمانے کی کسی کوبھی اجازت نہیں دی جائے گی،فیلڈ مارشل
  • صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی پر مبارکباد
  • سلطان محمود چوہدری کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات ہونے پر مبارکباد