وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے نادرا سنٹر گوجرانوالہ کا اچانک دورہ کیا اور شناختی کارڈز و دیگر دستاویزات کے عمل کا جائزہ لیا۔

وزیر داخلہ نے شہریوں سے ملاقات کر کے ان کے مسائل سنے اور عملے کو کام تیز رفتاری سے نمٹانے کی ہدایت دی۔ مختلف کاونٹرز کا دورہ کرتے ہوئے انہوں نے محنت سے کام کرنے کی تلقین کی اور انچارج نادرا سنٹر کو شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے احکامات دیے۔

شہریوں نے نادرا سنٹر کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ اب زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑتا۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہر شہری وی آئی پی ہے، کام اسی دن مکمل ہونا چاہیے اور دستاویزات مقررہ مدت میں فراہم کی جائیں تاکہ کسی قسم کی تاخیر یا مشکل نہ ہو۔
 
 

بھارتی سٹار کرکٹرICUمیں داخل، وجہ کیا بنی؟

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایس پی عدیل اکبر کے اہلخانہ سے تعزیت

اسلام آباد:

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد پولیس کے وفات پانے والے ایس پی عدیل اکبر کی رہائش گاہ کامونکی میں انکے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ 

وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایس پی عدیل اکبر کے والد اور بھائی کو دلاسہ دیا اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا، انہوں نے مرحوم کیلئے فاتحہ خوانی اور سوگوار خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ 

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ایس پی عدیل اکبر انتہائی قابل اور فرض شناس آفیسر اور اسلام آباد پولیس کا اثاثہ تھے، انکی ناگہانی موت سے دلی صدمہ ہوا،  دکھ کی گھڑی میں آپ کے ساتھ  کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ کھڑے رہیں گے۔

 اس موقع پر اسلام آباد پولیس کے ڈی آئی جی عتیق طاہر، ڈی آئی جی جواد طارق اور  ڈی آئی جی ہارون جوئیہ بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

  • محسن نقوی کا ایس پی عدیل اکبر کے گھر آمد، اہلخانہ سے اظہارِ افسوس
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایس پی عدیل اکبر کے اہلخانہ سے تعزیت
  • وفاقی وزیرداخلہ کی ایس پی عدیل اکبر کی رہائشگاہ آمد،اہل خانہ سے اظہار تعزیت
  • شناختی کارڈ بنوانے والوں کیلئے خوشخبری
  • وزیر داخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ،اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ، اپ گریڈیشن پراجیکٹ کی پیشرفت کا جائزہ
  • سمندری سرحدوں کا دفاع کرنا جانتے ہیں، پاک بحریہ کے سربراہ کا اگلے مورچوں کا دورہ، جنگی تیاریوں کا جائزہ
  • وزیر داخلہ نے ڈپلومیٹک انکلیو میں پیڈل ٹینس کورٹ اور فٹنس ایرینا کا افتتاح کردیا
  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے پولینڈ کے نائب وزیر داخلہ کی ملاقات؛ دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال