Nawaiwaqt:
2025-12-12@03:50:17 GMT
سپیکر قومی اسمبلی کاپارلیمنٹ لاجز کا دورہ ، تعمیراتی منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT
اسلام آباد(خبرنگار)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے جمعرات کو پارلیمنٹ لاجز کا دورہ کیا ، وزیر مملکت برائے داخلہ و انسدادِ منشیات طلال چوہدری بھی ان کے ساتھ تھے، سردار ایاز صادق نے104 اضافی فیملی سوئٹس کے تعمیراتی منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا اور زیر تعمیر ماڈل پراجیکٹ کا معائنہ کیا،یہ منصوبہ 2011 ء میں شروع اور 2013 ء میں مکمل ہونا تھا قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق سپیکر سردار ایاز صادق کی درخواست پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے فنڈز کے اجرا کے احکامات جاری کئے اوران کی انتھک کاوشوں کی بدولت گزشتہ دہائی سے رکا ہوا تعمیراتی کام دوبارہ شروع ہوا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کراچی: ایم اے جناح روڈ پر ریڈیو پاکستان کی عمارت کے قریب ترقیاتی منصوبے کا تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">