اسلام آباد  (اپنے سٹاف رپورٹر سے)  قومی احتساب  بیورو نے بین الاقوامی یومِ انسدادِ بدعنوانی منانے کے حوالے سے نیب راولپنڈی/اسلام اباد کے زیر اہتمام  اسلام آباد میں بدعنوانی کے خلاف ایک وسیع اور مؤثر آگاہی واک کا اہتمام کیا واک کا مقصد عوام میں بدعنوانی کے مضمرات سے متعلق شعور بیدار کرنا اور شفافیت کے فروغ کے عزم کو اجاگر کرنا تھا۔  اس پروقار واک کی قیادت سپیکر قومی اسمبلی، سردار ایاز صادق اور چیئرمین نیب، لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد، ڈی جی نیب اسلام اباد /راولپنڈی وقار احمد چوھان نے کی۔واک میں زندگی کے ہر طبقہ فکر کے اراکین، ممتاز سیاستدان،  اراکین اسمبلی، سفارتکار، اعلیٰ سرکاری افسران (بیوروکریٹس)، رویت ہلال کمیٹی اور علماء  اکرام کے وفد، اسلام آباد و راولپنڈی بزنس چیمبر کی قیادت،  سول سوسائٹی کے سرکردہ ارکان، میڈیا نمائندگان، طلباء ، اور نیب کے سینئر افسران و اہلکار وں نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نینیب کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ھوئے کہا کہ اصلاح پسند پالیسی سے اب لوگوں میں نیب کا خوف و ہراس ختم ھوا ھے اور ادارے پر عوام ،کاروباری طبقے ، سیاستدانوں، اور افسران کا اعتماد بحال ھوا ہے سپیکر ایاز صادق نے کہا کہ اس واک میں زندگی کے تمام شعبوں بلخصوص کاروباری، سیاسی اور ذرائع ابلاغ سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت قابل تعریف ہے۔  گذشتہ ڈھائی سالوں میں نیب اپنے اندر ادارہ جاتی اصلاحات کرتے ہوئے  اور وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے تعاون سے غیر معمولی وصولیوں کو ممکن بنایا ہے۔ جوکہ قابل تحسین ہے سپیکر نے نیب کی کاوشوں  کو سراہتے ھوئے کہا کہ نیب نے لوگوں کی لوٹی ھوئی رقم واپس دلا کے لوگوں کی داد رسی اور احتساب و ا نصاف پر لاگوں کا اعتماد بحال کیا ہے۔  سپیکر ایاز صادق نے کہا کہ کرپشن ایک زہر قاتل ہے جو کسی بھی ملک کی معاشی اور سماجی بنیادوں کو کھوکھلا کر دیتی ہے۔ یہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔  حکومت کرپشن کے مکمل خاتمے کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے اور نیب سمیت تمام اداروں کو  اس سلسلے میں ان کی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کرنے میں بھرپور تعاون حاصل ہے۔  نوائے وقت رپورٹ کے مطابق سپیکر نے کہا کہ چیئرمین نیب بتائیں کہ یہ 40 ارب روپے اب کیوں اکٹھے ہوئے نیب پہلے سیاسی انتقام لینے میں مصروف تھا سیاستدان، کاروباری شخصیات، نوکری پیشہ افراد محفوظ نہ تھے۔ چیئرمین نیب، لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے  کثیر تعداد میں شرکاء کی آمد  اور تعاون پر اظہار تشکر کیا۔ اس موقع پہ چئرمین نیب نے ادارے کی گذشتہ ڈھائی سالہ اور بلخصوص  اس سال 2025 کی کی کارکردگی پہ روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ ہم سب کا  قومی اور اخلاقی فرض ہے کہ ھم اپنی خود کی اصلاح کریں تاکہ ھمارہ گھرانہ، معاشرہ اور ملک شفافیت کی طرف گامزن ہو سکے۔ چیئرمین نے مزید کہا کہ اس سال نیب نے 70 ھزار سے زائد افراد کو انکی لوثی ھوئی رقم 164 ارب روپے جبکہ گذشتہ تین سالوں میں نیب نے 131،500 سے زائد افراد کو ا کج لوٹی ھوئی رقم 207 ارب روپے واپس دلائے۔اس موقع پہ ڈی جی نیب راولپنڈی/اسلام اباد وقار احمد چوھان نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کسی ایک ادارے یا فرد کا نہیں ، پوری قوم کا مشترکہ مسئلہ ہے۔ ہم سب مل کر اس ناسور کیخلاف کھڑے ہیں- اس موقع پر مختلف رہائشی سکیموں اور مالی بد عنوانیوں کے متاثرین نے  NAB پر اپنے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیب کی جانب سے بازیاب کی گئی رقوم کی واپسی سے حقیقی معنوں میں ان کی داد رسی ہوئی ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ایاز صادق کرتے ہوئے اسلام ا کہا کہ نیب کی

پڑھیں:

بدعنوانی قومی ترقی کی سب سے بڑی رکاوٹ ہے، سردار ایاز صادق

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مالی بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ بدعنوانی قومی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے اور اس کے مکمل خاتمے کے بغیر ملک ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتا۔

اسپیکر نے کہا کہ پارلیمنٹ اور قومی اسمبلی کرپشن کے خلاف مؤثر قانون سازی اور اس کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شفافیت، احتساب اور قانون کی بالادستی ہی مضبوط جمہوریت کی بنیادیں ہیں اور قوم کو ایک ایسے نظام کی ضرورت ہے جو ہر سطح پر دیانت داری کو فروغ دے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن کے خلاف قومی شعور بیدار کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور اس کے لیے اداروں اور عوام دونوں کو یکساں کردار ادا کرنا ہوگا۔ سردار ایاز صادق نے واضح کیا کہ قومی وسائل کا شفاف استعمال ہی پائیدار ترقی کا ضامن ہے اور قومی اسمبلی بدعنوانی کے خلاف مزید موثر قانون سازی کے لیے سرگرم عمل ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان ایک ایسا ملک بنے گا جہاں بدعنوانی کے لیے کوئی جگہ نہیں ہوگی اور ترقی کا سفر شفافیت اور انصاف کی بنیاد پر آگے بڑھے گا۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد: چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد،اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو شیلڈ پیش کر رہے ہیں
  • اسپیکر قومی اسمبلی نے چیئرمین نیب سے 40 ارب ڈالرز سے متعلق سوال پوچھ لیا
  • اسپیکر کی اپوزیشن کو پھرمذاکرات کا راستہ اپنانے کی تجویز
  • مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ایاز صادق کا اپوزیشن کو پیغام
  • پانی کی قلت سنگین قومی مسئلہ، حل کیلئے سٹیک ہولڈرز کو اقدامات کرنا ہونگے: ایاز صادق
  • اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید ملاقا ت کررہے ہیں
  • بدعنوانی قومی ترقی کی سب سے بڑی رکاوٹ ہے، سردار ایاز صادق
  • اسلام آباد، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق،چیئرمین کشمیر کمیٹی رضا قاسم نون اورحریت رہنما کشمیرگیلری کے افتتاح کے موقع پر دعا کررہے ہیں
  • بھارت جموں و کشمیر کے تئیں اپنی پالیسی پر نظرثانی کرے، محبوبہ مفتی