ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز کی زیرصدارت پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251211-11-9
پڈعیدن(نمائندہ جسارت) ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز محمد ارسلان سلیم کے زیر صدارت 15 سے 19 دسمبر 2025ء تک جاری رہنے والی قومی انسداد پولیو مہم کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے ایک اجلاس ان کے دفتر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلعی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر غلام قادر چانڈیو، ڈسٹرکٹ منیجر پی پی ایچ آئی کیپٹن (ر) محسن علی ،عالمی ادارہ صحت کے پی او ڈاکٹر غلام علی سولنگی،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر قمر الزمان بھنبھرو، فوکل پرسن ای پی آئی ڈاکٹر عبدالستاربلال ، کمیونیکیشن آفیسر علی اکبر جونیجو، ڈاکٹر وجے کمارکے سمیت تمام تحصیلوں کے تعلقہ سپروائز ، اسسٹنٹ کمشنر ز اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام متعلقہ افسران اس مہم کے دوران بھرپور کوشش کریں تاکہ 5 سال تک عمر کا کوئی بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے پینے سے رہ نہ جائے۔ انہوں نے ٹیموں کی بہتر نگرانی اور معاونت کرنے کی ہدایات دی۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کے ساتھ تمام متعلقہ ادارے اپنا پھرپور تعاون کریں گے اور محکمہ پولیس کے فورس کو مہم کے دوران بہتر کردار اد ا کرنے کی ہدایت کی۔ قبل ازیں محکمہ صحت کے افسران نے پولیو مہم کے متعلق کئے گئے انتظامات کی متعلق اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مہم کیلیے ضلع میں 3 لاکھ 42 ہزار 312 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے لئے کل 1025 ٹیمیں ٹشکیل دی گئی ہیں جن میں 893 موبائل، 18 ایس ایم ٹی، 75 فکس اور 41 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں جس کیلیے ضلع بھر میں 68 ٹیم سپورٹ مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مہم کیلیے تمام ضروری انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ اجلاس کے بعد ڈپٹی کمشنر نے سول اسپتال نوشہرو فیروز پہنچ کر وہاں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر قومی انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ڈپٹی کمشنر پولیو مہم مہم کے
پڑھیں:
پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
پنجاب حکومت (Punjab Government)نے یکم اور 2 اگست کو ہفتہ اور اتوار کی سرکاری تعطیلات کے پیش نظر صوبے کے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی تنخواہیں، الاؤنسز اور پنشن مقررہ تاریخ سے قبل ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
محکمہ خزانہ پنجاب کے مطابق تمام سرکاری ملازمین کو جولائی کی تنخواہیں اور واجب الاؤنسز 31 جولائی کو ادا کیے جائیں گے، جبکہ صوبے کے تمام پنشنرز کو بھی اسی روز جولائی کی پنشن جاری کر دی جائے گی۔
محکمہ خزانہ نے بتایا کہ اس سلسلے میں گورنر پنجاب (Governor of Punjab) نے 31 جولائی کو تنخواہوں، الاؤنسز اور پنشن کی قبل از وقت ادائیگی کی منظوری دے دی ہے تاکہ تعطیلات کے باعث ادائیگی میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔
مزیدپڑھیں:دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری
فیصلے پر عملدرآمد کے لیے محکمہ خزانہ نے اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب (Accountant General Punjab)، تمام ضلعی ٹریژری دفاتر اور ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسران کو باضابطہ ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اس کے ساتھ متعلقہ بینکوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 31 جولائی کو سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنرز کی پنشن کی بروقت ادائیگی کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کریں۔
حکام کے مطابق یکم اور 2 اگست کو ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو بروقت ادائیگی یقینی بنائی جا سکے اور انہیں مالی معاملات میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔