بدین ،درگاہ عالیہ لواری شریف کے8 ویں سجادہ نشین کا 31 واں عرس منایا گیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251211-11-7
بدین(نمائندہ جسارت)درگاہ عالیہ لواری شریف کے آٹھویں سجادہ نشین حضرت پیر حاجی فیض محمد قریشی نقشبندی قدس سرہ کا 31واں سالانہ عرس درگاہ لواری شریف کے علاوہ مختلف شہروں میں منایا گیا۔ عرس کی مرکزی تقریب موجودہ سجادہ نشین پیر آف لواری شریف حضرت قبلہ پیر محمد صادق قریشی نقشبندی کی صدارت میں منعقد ہوئی، جس میں سندھ، پنجاب اور بلوچستان سے آئے ہوئے مریدین اور عقیدت مندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر پیر نور اللہ قریشی اور پیر محمد صالح قریشی سمیت ملک بھر سے آنے والے مریدوں اور عقیدت مندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریبات کا آغاز نمازِ ظہر سے ہوا، جس کے بعد قرآن خوانی، تسبیح، حمد و نعت اور خصوصی دعا میں پاک فوج، ملک اور قوم کی سلامتی، امن و امان اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ عرس کے موقع پر مریدین اور زائرین کیلیے لنگر کا اہتمام دن بھر جاری رہا۔ عرس کی تقریبات کے انتظامات کی ذمہ داری نشات تنظیم جماعت لواری شریف، ناجیہ اسٹوڈنٹس تنظیم اور نشات گرلز ونگ کے عہدیداران، کارکنان اور سیکورٹی رضا کاروں نے احسن طریقے سے انجام دی۔ دوسری جانب درگاہ شریف حضرت قاضی احمد قریشی اور اسلام قلب کراچی میں بھی عرس کی تقریبات عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد ہوئیں، جبکہ حیدرآباد، سانگھڑ، نوشہروفیروز، لاڑکانہ، دادو، گنداخہ (بلوچستان) سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں بھی عرس کی محافل منعقد کی گئیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: لواری شریف عرس کی
پڑھیں:
پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی حقوق کا دن آج منایا جا رہا ہے
ویب ڈیسک:پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی حقوق کا دن آج منایا جا رہا ہے۔
10 دسمبر انسانی حقوق کا عالمی دن ہے، جس کا مقصد لوگوں کو بنیادی انسانی حقوق کے بارے میں آگاہی دینا، اقدام کا جائزہ لینا اور مستقبل کا لائحہ عمل تیار کرنا ہے، یہ دن 1948ء میں اقوام متحدہ میں منظور کردہ انسانی حقوق کے ایسے شاندار عالمی منشور کی یاد دلاتا ہے جسے یونیورسل ڈیکلریشن آف ہیومن رائٹس کا نام دیا گیا۔
پنجاب نے تمام صوبوں سے زیادہ 16.5 ملین ایکڑ گندم کی ریکارڈ بوائی کر لی
اس قرارداد کے دنیا بھر میں تقریباً 375 زبانوں اور لہجوں میں تراجم شائع کئے جا چکے ہیں جس کی بنیاد پر اس قرار داد کو دنیا بھر میں سب سے زیادہ تراجم کی حامل دستاویز کا اعزاز حاصل ہے۔
یہ قرارداد دوسری جنگ عظیم کے فوری بعد منظر عام پر آئی جس کی رو سے دنیا بھر میں پہلی بار ان تمام انسانی حقوق بارے اتفاق رائے پیدا کیا گیا جو ہر انسان کا بنیادی حق ہیں اور بلا امتیاز فراہم کئے جانے چاہئیں، اس قرارداد میں مجموعی طور پر 30 شقیں شامل کی گئی ہیں۔
ای سی سی کا پٹرولیم مصنوعات پر ڈیلرز اور او ایم سیز مارجنز میں 5 تا 10 فیصد اضافہ منظور
انسانی حقوق کے حوالے سے طاقتور ممالک اور دنیا کے اپنے پیرامیٹرز ہیں، عالمی طاقتوں کو بھارت میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں نظر نہیں آتیں، مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں جاری ہیں۔
افسوس کہ بڑے ممالک کی خرابیوں کا نزلہ تیسری دنیا کے ممالک پر گرتا ہے اور پھر انہیں پوچھتا بھی کوئی نہیں، بنیادی انسانی حقوق قدرتی طور پر سب کو حاصل ہوتے ہیں، ہر ملک کے آئین اور قانون میں بھی انسانی حقوق شامل ہوتے ہیں۔
پنجاب اسمبلی نے پی ٹی آئی اور بانی پر پابندی کی قرارداد منظورکرلی
ادھر مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالیاں بدستور جاری رہیں، نہتے کشمیریوں کو مسلسل غیر انسانی سلوک، تشدد اور جبری پابندیوں کا سامنا ہے۔