انسانی حقوق کا احترام پاکستان کی قومی ترجیح ہے، اعظم نذیر تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (آن لائن) سینیٹر اعظم نذیر تارڑنے کہا ہے کہ انسانی حقوق کا احترام پاکستان کی قومی ترجیح ہے اور ریاست شہریوں کی آزادی، وقار اور برابری کے تحفظ کیلیے پوری طرح پرعزم ہے۔انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ دستورِ پاکستان اور عالمی انسانی حقوق کے اصول ملک کی سمت متعین کرتے ہیں اور یہی بنیادی رہنمائی ہمارے نظام، پالیسیوں اور فیصلوں کی بنیاد بنتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ برابری، انصاف اور شمولیت ایک مضبوط اور پْرامن معاشرے کی بنیاد ہیں اور ہر شہری کو آزادی، احترام اور وقار کے ساتھ جینے کا حق حاصل ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ شہریوں کے حقوق کے تحفظ، فروغ اور آگاہی کیلیے مختلف اقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسلام عدل، مساوات اور احترامِ انسانیت کا درس دیتا ہے، جبکہ قائداعظم محمد علی جناح کا وژن آج بھی ریاست کی اجتماعی سمت اور انصاف پر مبنی معاشرے کے قیام کیلیے رہنمائی فراہم کرتا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پنجاب میں انسداد ڈینگی کارروائیوں کیلئے افسران کو فوری متحرک ہونے کی ہدایت
کابینہ کمیٹی برائے متعدی امراض، ڈینگی و ڈیزاسٹر منیجمنٹ کا اجلاس لاہور میں ہوا، پنجاب کے وزرائے صحت سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر نے اجلاس کی صدارت مشترکہ طور پر صدارت کی۔
اس موقع پر پنجاب کے وزرائے صحت نے کہا کہ ڈینگی کے افزائش والے اضلاع پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، صوبے بھر میں ڈینگی کی تازہ صورتحال پر قابو پانے کیلیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر نے متعلقہ افسران کو فوری متحرک ہونے کی ہدایت کی۔ انھوں نے کہا ہمیشہ دیکھا گیا ہے کہ جون جولائی میں انسداد ڈینگی کارروائیوں کے مثبت نتائج سامنے آتے ہیں۔
خواجہ عمران نذیر نے کہا ڈینگی وائرس پر قابو پانے کے اقدامات کسی ایک محکمہ کی ذمہ داری نہیں، اقدامات کی ذمہ داری تمام اسٹیک ہولڈرز کی ہے۔
خواجہ عمران نے سی ای او ہیلتھ کو ضلعی انتظامیہ کیساتھ مسلسل رابطے میں رہنے کی ہدایت کی۔
انھوں نے کہا کہ ایچ آر منیجمنٹ، والنٹیر ماڈل کو اپناتے ہوئے ڈینگی کا خاتمہ ممکن ہے، یونیورسٹی اور کالجز کے طلبہ کو انسداد ڈینگی کی کارروائیوں میں شامل کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
خواجہ سلمان رفیق نے کہا ڈینگی کی بوگس سرویلنس ناقابل برداشت ہے، عوام اپنےگھروں، دکانوں اور دیگر مقامات پر صفائی کویقینی بنائیں