بلیک آؤٹ کے بعد بجلی بحالی میں ناکامی، نیشنل گرڈ کمپنی اور سی پی پی اے ذمہ دار قرار، بھاری جرمانہ عائد
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے 4 سال قبل ہونے والے بلیک آؤٹ کے بعد بجلی بحالی میں ناکامی کا ذمہ دار نیشنل گرڈ کمپنی اور سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی (سی پی پی اے) کو قرار دے دیا ہے۔
نیپرا نے اپنے حالیہ فیصلے میں دونوں کمپنیوں پر مجموعی طور پر 2.5 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کرنے کا حکم دیا ہے۔
مزید پڑھیں: راولپنڈی اور اسلام آباد میں لائٹس بند رکھنے کی ہدایت
نیپرا کے فیصلے کے مطابق 9 جنوری 2021 کو ملک قریباً 20 گھنٹے تک اندھیرے میں ڈوبا رہا، جس دوران نیشنل گرڈ کمپنی اور سی پی پی اے فوری طور پر بجلی بحال کرنے میں ناکام رہیں۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ سال 2021، 2022 اور 2023 کے دوران بھی بجلی معطل ہونے کے متعدد واقعات رونما ہوئے اور دونوں کمپنیوں کی جانب سے فوری بحالی میں ناکامی دیکھی گئی۔
نیپرا نے بلیک آؤٹ کے واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی کمیٹی بھی تشکیل دی تھی۔
سماعت کے دوران نیشنل گرڈ کمپنی اور سی پی پی اے نے اپنی ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈالنے کی کوشش کی، تاہم نیپرا مطمئن نہ ہوئی اور دونوں کمپنیوں کو 15 دن کے اندر جرمانہ ادا کرنے کا حکم جاری کیا۔
مزید پڑھیں: سندھ ہائیکورٹ میں بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کا معاملہ، کے الیکٹرک حکام پیش
فیصلے میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ ملک بھر میں بجلی کی بروقت فراہمی یقینی بنانے کے لیے متعلقہ اداروں کو اپنی ذمہ داریوں کو مؤثر انداز میں پورا کرنا ہوگا، تاکہ مستقبل میں اس نوعیت کے بلیک آوٹ کی روک تھام ممکن ہو سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بجلی بحالی بلیک آؤٹ جرمانہ عائد ناکامی نیپرا وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بجلی بحالی بلیک ا ؤٹ ناکامی نیپرا وی نیوز نیشنل گرڈ کمپنی اور سی سی پی پی اے
پڑھیں:
ارشد ندیم نے نیشنل گیمز کے جیولن تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل جیت لیا
واپڈا کے اسٹار جیولن تھروئر اور پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے نیشنل گیمز میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 81.81 میٹر کی شاندار تھرو کرکے گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔
نیشنل گیمز میں جاری مقابلے میں واپڈا ہی کے یاسر سلطان نے 70.7 میٹر کے تھرو کے ساتھ سلور میڈل حاصل کیا جبکہ آرمی کے ابرار علی نے 67.68 میٹر کا تھرو پھینک کر برانز میڈل اپنے نام کیا۔
مزید پڑھیں: نیشنل گیمز سے پاکستان کے لیے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا، ارشد ندیم
ارشد ندیم کی شاندار تھرو نے ایونٹ میں ان کی بھرپور برتری ثابت کی اور قومی و بین الاقوامی مقابلوں میں ان کے متاثرکن ریکارڈ کا تسلسل برقرار رکھا۔
مقابلوں سے قبل میڈیا سے گفتگو میں ارشد ندیم نے کہا تھا کہ وہ مکمل فِٹ ہیں اور ان کی توجہ ڈائمنڈ لیگ، کامن ویلتھ گیمز اور ایشین گیمز پر مرکوز ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل گیمز ملک کے لیے نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ ملک میں کھیلوں کا ماحول بہتر ہوا ہے اور انہیں یقین ہے کہ اس سال ایتھلیٹکس کے ہر ایونٹ میں مضبوط ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔ جیولن اسٹار نے مزید کہا کہ اب بڑی تعداد میں کھلاڑی نیشنل گیمز میں حصہ لے رہے ہیں، جو مثبت تبدیلی کا نشان ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان کا ایک اور اعزاز، ارشد ندیم نے اسلامک سولیڈریٹی گیمز میں گولڈ میڈل جیت لیا
انہوں نے بتایا کہ نیشنل گیمز میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو قومی کیمپ میں شامل کیا جائے گا، جبکہ آئندہ سال پاکستان میں شیڈول متعدد مقابلے نوجوان ایتھلیٹس کو اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کے مزید مواقع فراہم کریں گے۔
ارشد ندیم نے نیشنل گیمز کا باضابطہ افتتاح بھی کیا اور جیولن تھرو کرتے ہوئے پاکستانی پرچم تھام کر میدان میں داخل ہوئے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں