Islam Times:
2025-12-08@17:12:19 GMT

دبئی، صیہونیوں کی توجہ کا مرکز

اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT

دبئی، صیہونیوں کی توجہ کا مرکز

اپنی ایک رپورٹ میں عبرانی اخبار کا کہنا تھا کہ دبئی دنیا میں فحاشی کا سب سے بڑا اڈہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عبرانی نیٹ ورک i24 نے اسرائیل کی ائیرپورٹ اتھارٹی کا حوالہ دیتے ہوئے اعلان کیا کہ اس وقت دبئی میں صیہونی مسافروں کی آمد میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔ گزشتہ اکتوبر کے مہینے میں تقریباً 1 لاکھ صیہونی آباد کاروں نے اس شہر کا رخ کیا، حالانکہ قبل ازیں ان مسافروں کی تعداد 85 سے 90 ہزار کے درمیان رہتی تھی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حالیہ مہینوں میں اسرائیلیوں کے دبئی سفر کا رجحان بڑھا ہے۔ قابل غور بات ہے کہ ابراہیم اکارڈ کے ضمن میں جب سے متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ مفاہمت کے معاہدے پر دستخط کئے، تب سے دبئی! صیہونیوں کے لئے ایک اہم مقام میں تبدیل ہو گیا ہے۔ تاہم، اس بڑھتے ہوئے ریلے نے ان خدشات کو جنم دیا ہے کہ دبئی میں صیہونیوں کے لئے مکمل طور پر دروازے کھولنے سے، سماجی اور ثقافتی اثرات کا آغاز ہو سکتا ہے جو عرب معاشروں کی شناخت پر اثر انداز ہوں گے۔

اس کے علاوہ خطے کے فوجی اور سیکورٹی مسائل میں اسرائیل کے نفوذ کا خطرہ لاحق ہے۔ نیز تفریحی سرگرمیوں اور سیاحت کے ذریعے بھی ان علاقوں میں فساد و بدکاری کو پھیلایا جا سکتا ہے۔ صیہونیوں کی بدخواہانہ کوششیں سارے خطے کو آلودہ کر رہی ہیں یہانتک کہ یدیعوت آحارونوت نامی اخبار نے ایک تفصیلی رپورٹ شائع کی، جس کا عنوان 2020ء میں اسرائیل کی دبئی میں جنسی سیاحت تھا۔ اس رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ اسرائیلی دلالوں نے سیاحت کے لئے مشرقی یورپ کے ممالک کی بجائے دبئی کا رُخ کیا ہے۔ یدیعوت آحارونوت نے مذکورہ تحقیقاتی رپورٹ کو اس خطے کے لئے ایک چونکا دینے والے نتیجے پر ختم کیا کہ دبئی دنیا میں فحاشی کا سب سے بڑا اڈہ ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کے لئے

پڑھیں:

دبئی میں اوورسیز پاکستانی طاہر امین کے چرچے

—’جیو نیوز‘ ویڈیو گریب

دبئی میں اوورسیز پاکستانی طاہر امین کے چرچے ہونے لگے۔

طاہر امین نے دبئی کی برق رفتار ہائی وے شیخ محمد بن زاید روڈ پر گرے ہوئے اماراتی پرچم کو دیکھا تو اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر پرچم اُٹھایا اور اس کو عزت اور حترام سے چوما۔

دبئی کے شیخ محمد بن زاید روڈ پر 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑیوں کی رفتار میں پرچم اُٹھانے پر سوشل میڈیا کے صارفین بھی حیران ہیں۔

اماراتی سوشل میڈیا صارفین سراہ رہے ہیں کہ کوئی پاکستانی ہی یہ کر سکتا ہے۔

’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر امین نے کہا کہ 18 سال پہلے دبئی آیا تھا، بطور کلینر کام کرتا تھا اور اب بطور منیجر ذمے داریاں نبھا رہا ہوں۔

ان کے بقول دبئی نے بہت کچھ دیا تو اب بطور پاکستانی ہماری ذمے داری ہے کہ ہم بھی اس ملک اور پرچم کی بھرپور عزت کریں۔

متعلقہ مضامین

  • روومن پاؤل کی شاندار بیٹنگ،دبئی کیپیٹلز کی ابوظبی نائٹ رائیڈرز پر 83 رنز سے فتح
  • دبئی: پاکستانی طاہر امین کی بہادری اور عزتِ وطن کی مثال
  • آئی ایل ٹی 20؛ گلف جائنٹس نے دبئی کیپیٹلز کو چار وکٹوں سے شکست دے دی
  • دبئی میں اوورسیز پاکستانی طاہر امین کے چرچے
  • بلوچستان کی خوبصورت ساحلی پٹی مکران سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی
  • مظفرآباد اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2 ریکارڈ
  • غزہ نسل کشی سے توجہ ہٹانے کیلیے اسرائیل خطے میں نئے بحران پیدا کر رہا ہے؛ شامی صدر
  • مریم نواز کا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو انتباہ: جیل کے باہر بیٹھنے کے بجائے عوامی خدمت پر توجہ دیں
  • وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اڈیالہ جیل کے باہر بیٹھنے کے بجائے عوامی خدمت پر توجہ دیں، مریم نواز