بھارتی شوہر دوسری شادی کی کوشش کر رہا ہے، پاکستانی خاتون کی نریندر مودی سے مداخلت کی اپیل
اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT
کراچی کی رہائشی نکیتا ناگدیو نے اپنے شوہر وکرم ناگدیو پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے انہیں پاکستان میں تنہا چھوڑ کر بھارت میں دوسری شادی کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔
نکیتا کے مطابق ان کی شادی 26 جنوری 2020 کو کراچی میں ہندو رسم و رواج کے مطابق ہوئی تھی۔ ایک ماہ بعد، 26 فروری کو وکرم انہیں بھارت لے گئے، مگر جلد ہی ان کی زندگی یکسر بدل گئی۔
یہ بھی پڑھیے: پاکستان یاترا کے دوران لاپتہ بھارتی سکھ خاتون نے اسلام قبول کر کے شادی کرلی
نکیتا کا کہنا ہے کہ 9 جولائی 2020 کو انہیں اٹاری بارڈر لے جا کر ’ویزا تکنیکی مسئلے‘ کا بہانہ بنا کر پاکستان واپس بھیج دیا گیا، جبکہ حقیقت میں وہ اس فیصلے پر مجبور کی گئیں۔ ان کے مطابق شوہر نے کبھی انہیں دوبارہ بھارت بلانے کی کوشش نہیں کی۔ کراچی سے جاری ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے بتایا کہ میں بار بار درخواست کرتی رہی، مگر انہوں نے ہر بار انکار کر دیا۔
خاتون کا کہنا ہے کہ شادی کے فوراً بعد سسرال والوں کا رویہ تبدیل ہو گیا اور انہیں معلوم ہوا کہ ان کے شوہر کا ایک رشتہ دار خاتون کے ساتھ تعلق تھا۔ جب انہوں نے اپنے سسر کو بتایا تو جواب ملا، ‘لڑکوں کے افیئر ہوتے ہیں، اس میں کچھ نہیں کیا جا سکتا۔’
یہ بھی پڑھیے: محبت کے لیے پاکستان آنے والی بھارتی خاتون انجو واپس کیوں جا رہی ہے؟
نکیتا نے الزام لگایا کہ کووِڈ لاک ڈاؤن کے دوران وکرم نے دباؤ ڈال کر انہیں پاکستان واپس بھیجا اور اس کے بعد سے بھارت میں ان کی واپسی روک دی گئی۔ ’ہر عورت بھارت میں انصاف کی حقدار ہے۔‘
دوسری شادی کی کوشش؟کراچی پہنچنے کے بعد نکیتا کو پتہ چلا کہ وکرم دہلی کی ایک اور خاتون سے شادی کرنے کی تیاری کر رہے ہیں، جبکہ ان کی شادی اب بھی قانونی طور پر برقرار ہے۔ اس صورتحال پر انہوں نے 27 جنوری 2025 کو تحریری شکایت درج کرائی۔
یہ بھی پڑھیے: 22 برس تک پاکستان میں رہنے والی بھارتی خاتون وطن واپس روانہ
معاملہ سندھّی پنچ میڈی ایشن اینڈ لیگل کاؤنسل سینٹر نے اٹھایا، جو مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے اختیار کے تحت کام کرتا ہے۔ وکرم اور مبینہ منگیتر کو نوٹسز جاری کیے گئے مگر ثالثی ناکام رہی۔
30 اپریل 2025 کی رپورٹ میں مرکز نے قرار دیا کہ چونکہ دونوں فریق بھارتی شہری نہیں، اس لیے معاملہ پاکستان کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔ ساتھ ہی وکرم کی پاکستان ڈی پورٹیشن کی سفارش بھی کی گئی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بھارت بھارتی خاتون شادی نریندر مودی.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارت بھارتی خاتون انہوں نے
پڑھیں:
اٹلی میں4 پاکستانیوں کے قتل کے الزام میں 2 پاکستانی گرفتار
روم(ڈیلی پاکستان آن لائن)اٹلی میں 4 پاکستانیوں کے قتل کے الزام میں 2 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔اطالوی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جنوبی اٹلی کے علاقے کیلابریا میں پیش آیا۔
رپورٹ کے مطابق مرنے والے چاروں افراد کا تعلق پاکستان سے تھا اور وہ ایک زرعی فارم میں کام کرتے تھے۔ چاروں افراد کی لاشیں ایک جلی ہوئی وین کے اندر سے برآمد کی گئیں۔فرانسیسی خبر ایجنسی کے مطابق واقعےکے بعد پولیس نے تحقیقات کیں اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، دونوں ملزمان بھی پاکستان سے تعلق رکھتے ہیں۔دوسری جناب ترجمان دفترخارجہ نے جنوبی اٹلی میں 4 پاکستانیوں کے مبینہ قتل پر ردعمل میں کہا ہےکہ اطلاع ہےکہ اٹلی میں جاں بحق افرادکا تعلق پاکستانی نژاد خاندانوں سے ہے، جاں بحق ہونے والوں کی درست شہریت کی ابھی تک تصدیق نہیں ہوئی۔ترجمان کے مطابق مقامی پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے، ان میں فرانزک شواہد کا جائزہ بھی شامل ہے، اٹلی میں پاکستانی سفارتخانہ اس معاملے کی پیروی کر رہا ہے، اٹلی میں پاکستانی سفارتخانہ مزید پیشرفت کے لیے مقامی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے۔
بجٹ 2026-27 ، پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیویلپمنٹ اکنامکس نے کم از کم ماہانہ اجرت 45 ہزار روپے مقرر کرنے کی سفارش کردی
مزید :