کراچی کی رہائشی نکیتا ناگ دیو نے ایک ویڈیو پیغام میں نریندر مودی سے اپنے بھارتی شوہر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بھارتی شہری وکرم کمار ناگ دیو نے اپنی پاکستانی بیوی نکیتا کو دھوکے سے پاکستان میں چھوڑ کر اب بھارت میں ہی اپنی دوسری شادی کی تیاری شروع کردی ہے جس پر متاثرہ خاتون نے سوشل میڈیا کے ذریعے انصاف کی اپیل کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیہ پردیش کے شہر اندور کے رہائشی وکرم کمار ناگ دیو نے 2020 میں کراچی کی رہائشی نکیتا سے ہندو رسم و رواج کے تحت شادی کی تھی۔ اُس شادی کے بعد فوری طور پر نکیتا بھارت چلی گئیں مگر چند مہینوں کے بعد ویزا کے مسائل بتا کر 9 جولائی 2020 کو انھیں اٹاری بارڈر پر چھوڑ دیا گیا۔ تب سے وکرم کی جانب سے کسی بھی قسم کی واپسی یا رابطے کی کوشش نہیں کی گئی۔ 

گزشتہ چند دنوں میں یہ معاملہ پھر منظرعام پر آیا جب نکیتا کو معلوم ہوا کہ وکرم نے بھارت میں ایک اور خاتون شیوانگی ڈنگرہ سے منگنی کرلی ہے۔ اس خبر نے نکیتا اور ان کے خاندان کو پریشان کردیا۔ 2025 کے شروع میں نکیتا نے ایک ویڈیو اور تحریری درخواست کے ذریعے عدالت سے انصاف اور شوہر کی ملک بدری کا مطالبہ کیا تھا تاکہ اسے انصاف ملے۔ 

نکیتا کے مطابق وکرم نے نہ صرف اپنی پہلی بیوی کو بغیر طلاق کے چھوڑا بلکہ اس نئے رشتے کی تیاری چلتی رہی، جو کہ قانونی اور سماجی اعتبار سے دونوں ممالک کے قوانین کی خلاف ورزی کا باعث بنتی ہے۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ایسے بے ضابطہ ازدواجی معاملات کی فوری چھان بین کی جائے اور انصاف فراہم کیا جائے۔

اس معاملے پر سندھ پینچایت ثالثی اینڈ لیگل کونسلنگ سینٹر نے وکرم اور اُس کی منگیتر دونوں کو نوٹس جاری کیے، مگر کسی مفاہمت پر رسائی نہ ہو سکی۔ 30 اپریل 2025 کو جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ چونکہ یہ شادی پاکستان میں ہوئی تھی اور دونوں فریق پاکستانی شہری تھے، لہٰذا معاملے کا قانونی دائرہ اختیار پاکستان کا ہے اور پاکستان میں قانونی کارروائی کی ضرورت ہے۔ 

اس کے علاوہ اس واقعے نے یہ سوال بھی اٹھا دیا ہے کہ دو ممالک کے قوانین اور ویزا نظام کے بیچ پھنسے زوجین کا کیا مستقبل ہوگا؟ کیا صرف تحریری درخواستیں اور میڈیا انکشافات سے انصاف ممکن ہے؟ یا بین الاقوامی سطح پر قانونی معاونت ضروری ہے؟

نکیتا کا ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔ مختلف بھارتی میڈیا رپورٹس میں اس کیس کی تفصیلات بھی سامنے آئی ہیں۔ 

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل

پڑھیں:

تیز رفتار کار کو حادثہ؛ مرسڈیز اڑتی ہوئی دو گاڑیوں کے اوپر سے گزر گئی، ویڈیو وائرل

رومانیا میں تیز رفتاری کے باعث پیش آنے والے ایک نہایت حیران کن اور خوفناک ٹریفک حادثہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں ایک مرسڈیز کار راؤنڈ اباؤٹ سے ٹکرا کر ہوا میں بلند ہوتی ہوئی دو گاڑیوں کے اوپر سے گزر گئی اور پھر زور دار آواز کے ساتھ سڑک پر جا گری۔ یہ ناقابلِ یقین مناظر سیکیورٹی کیمروں میں ریکارڈ ہوئے اور چند ہی گھنٹوں میں اڑتی ہوئی کار کے عنوان سے وائرل ہو گئے۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب 55 سالہ ڈرائیور ذیابیطس کے باعث گاڑی پر کنٹرول نہ رکھ سکا اور مرسڈیز انتہائی رفتار سے راؤنڈ اباؤٹ کی جانب بڑھی اور وسط میں بنے ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر فضا میں اچھل گئی۔ ویڈیو میں دکھائی دینے والا منظر بظاہر کسی فلمی سین جیسا لگتا ہے مگر حقیقت میں یہ ایک ہولناک واقعہ تھا۔

        View this post on Instagram                      

حکام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ تیز رفتاری اور غفلت کے سنگین نتائج کی واضح مثال ہے۔ ان کے مطابق چند لمحوں کی لاپرواہی نہ صرف ڈرائیور کے لیے بلکہ دیگر راہگیروں کے لیے بھی جان لیوا ثابت ہوسکتی تھی۔ خوش قسمتی سے اس حادثے میں  نہ تو کوئی دوسرا شخص زخمی ہوا اور نہ ہی گاڑی کے اندر موجود ڈرائیور کو جان لیوا چوٹیں آئیں۔

ایمرجنسی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور زخمی ڈرائیور کو اسپتال منتقل کرنے کی پیشکش کی، تاہم اس نے طبی ٹرانسپورٹ سے انکار کردیا۔ مقامی شہریوں اور سڑکوں کی حفاظت سے متعلق افسران نے اس واقعے کے بعد عوام سے اپیل کی ہے کہ تیز رفتاری اور خطرناک ڈرائیونگ سے گریز کیا جائے تاکہ ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔

ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر میمز اور تبصروں کا سیلاب آگیا، لیکن ماہرین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خبردار کیا ہے کہ حادثات تفریح کا نہیں بلکہ سنجیدگی اور احتیاط کا موضوع ہیں کیونکہ ایسی غفلت انسانی جانوں کے ضیاع کا باعث بن سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی شوہر دوسری شادی کی کوشش کر رہا ہے، پاکستانی خاتون کی نریندر مودی سے مداخلت کی اپیل
  • نیوزی لینڈ: خاتون رپورٹر پر پرندے کا اچانک حملہ، ویڈیو وائرل
  • خاتون رپورٹر پر پرندے کا اچانک حملہ، ویڈیو وائرل
  • تیز رفتار کار کو حادثہ؛ مرسڈیز اڑتی ہوئی دو گاڑیوں کے اوپر سے گزر گئی، ویڈیو وائرل
  • ذہنی مریض کے ایک ٹویٹ کو افغان اور بھارتی میڈیا نے منٹوں میں وائرل کیا: ڈی جی آئی ایس پی آر 
  • یوٹیوبر رجب بٹ کی بھارتی ٹک ٹاکر سے فلرٹ کی ویڈیو وائرل
  • رس گلے ختم ہونے پر شادی میدان جنگ بن گئی، دلہا اور دلہن کے اہلخانہ لڑ پڑے، ویڈیو وائرل
  • سر بڑا اور ہیلمٹ چھوٹا، شہری کا پنجاب پولیس کے سامنے انوکھا مقدمہ، ویڈیو وائرل