data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

دوحہ: وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہےکہ پاکستان نے معاشی استحکام حاصل کرلیاہے ،ملک کی برآمدات میں بہتری سے آئی ٹی سروسز کو فروغ ملا۔

تفصیلات کے مطابق دوحہ فورم سے خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ خلیجی ممالک سے ترسیلات زر 18 سے 20 ارب ڈالر سالانہ متوقع ہے، تباہ کن سیلاب کےباعث ملک کی معاشی ترقی میں 0.

5 فیصد کمی آئی۔

میڈیاذرائع کے مطابق انہوں نے قطر کے ساتھ ایل این جی، زرعی اور ٹیکسٹائل شعبے میں تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا جبکہ موسمیاتی سرمایہ کاری پر زور دیا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ پاکستان میں تجارتی تیز اور ٹیکنالوجی میں نئے مواقع ہیں، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز سمیت قطر کے ساتھ شراکت داری میں اضافہ ہوا۔

محمداورنگزیب کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا 1.3 ارب ڈالر آر ایس ایف پروگرام موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کیلئے ہے۔ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سی پیک فیز ٹو میں انفراسٹرکچر سے بزنس ٹو بزنس سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان فری لانسرز بلاک چین،اے آئی اور ڈیجیٹل مہارتوں سے آمدنی بڑھا سکتے ہیں، قطر کیساتھ ایف ٹی اے سے توانائی اور مصنوعی ذہانت میں شراکت داری مزید مضبوط ہوگی۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پاکستان پر عالمی اعتماد میں اضافہ، 7 ماہ میں 14 غیر ملکی کمپنیز کی سرمایہ کاری

 پاکستان پر عالمی اعتماد مضبوط ہونے لگا، سات ماہ میں 14 غیر ملکی کمپنیز نے سرمایہ کاری کی۔عالمی کمپنیز سے سرمایہ کاری کی تفصیلات سکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے جاری کر دیں، پاکستان میں عالمی کمپنیز کی سرمایہ کاری میں سب سے بڑا حصہ چین کا 67 فیصد رہا۔ایس ای سی پی کے مطابق پاکستان میں 618 نئی کمپنیز میں 1 ارب 10 کروڑ روپے کی غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی، چین، ڈنمارک، ہانگ کانگ، جاپان، سنگاپور اور ترکیہ کی کمپنیوں نے کمیشن میں رجسٹریشن کی۔سکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے مطابق یو اے ای، سپین، امریکا، کینیڈا، جرمنی، ملائیشیا کی کمپنیوں نے بھی رجسٹریشن کی۔

   
 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان نے معاشی استحکام حاصل کر لیا، وزیر خزانہ
  •  قطر نے پاکستان کے ساتھ نئی تجارتی شراکت داری قائم کی ہے، وزیر خزانہ
  • پاکستان نے معاشی استحکام حاصل کرلیا ہے، وزیر خزانہ
  • سی پیک فیز ٹو سے انفراسٹرکچر اور بزنس ٹو بزنس سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
  • پاکستان پر عالمی اعتماد میں اضافہ، 7 ماہ میں 14 غیر ملکی کمپنیز کی سرمایہ کاری
  • فضائی آلودگی کے مسئلے پر سائنسی بنیادوں پر فیصلے کیے جا رہے ہیں: مریم اورنگزیب
  • چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے اے ایف ڈی کے وفد کی ملاقات، پانی کے شعبے میں اصلاحات اور بہتری کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • قرضوں میں کمی اور معاشی استحکام
  • نواز 2025 میں پاکستان ٹی 20 ٹیم کے بہترین پرفارمر بن گئے