Daily Pakistan:
2025-12-06@20:35:27 GMT

پاکستان نے معاشی استحکام حاصل کر لیا، وزیر خزانہ

اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT

پاکستان نے معاشی استحکام حاصل کر لیا، وزیر خزانہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان نے معاشی استحکام حاصل کر لیا۔وزارت خزانہ کے مطابق دوحہ فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے بعد مالیاتی و توانائی اصلاحات جاری ہیں، پاکستان کی برآمدات میں بہتری سے آئی ٹی سروسز کو فروغ ملا۔

انہوں نے کہا کہ خلیجی ممالک سے  ترسیلات زر 18 سے 20 ارب ڈالر سالانہ متوقع ہے، تباہ کن سیلاب کےباعث ملک کی معاشی ترقی میں 0.

5 فیصد کمی آئی۔محمد اورنگزیب نے قطر کے ساتھ ایل این جی، زرعی اور ٹیکسٹائل شعبے میں تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا جبکہ موسمیاتی سرمایہ کاری پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تجارتی تیز اور ٹیکنالوجی میں نئے مواقع ہیں، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز سمیت قطر کے ساتھ شراکت داری میں اضافہ ہوا۔

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا ؟

وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا 1.3 ارب ڈالر آر ایس ایف پروگرام موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کیلئے ہے۔ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سی پیک فیز ٹو میں انفراسٹرکچر سے بزنس ٹو بزنس سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔انہوں نے کہا کہ نوجوان فری لانسرز بلاک چین،اے آئی اور ڈیجیٹل مہارتوں سے آمدنی بڑھا سکتے ہیں، قطر کیساتھ ایف ٹی اے سے توانائی اور مصنوعی ذہانت میں شراکت داری مزید مضبوط ہوگی۔

مزید :

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: محمد اورنگزیب نے کہا کہ

پڑھیں:

پنجاب میں صفائی کا نیا دور شروع ،  وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کے ’ستھرا پنجاب‘ وژن کے تحت جدید نظام متعارف

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب میں صفائی کا ایک نیا اور جدید دور شروع ہو چکا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب وژن کے تحت روایتی جھاڑو کا نظام ختم کرکے الیکٹرک وہیکلز، میکنیکل سوئیپرز، ویسٹ انکلوژرز اور ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹمز کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اب پنجاب میں اتوار کو بھی صفائی ہوگی جبکہ گندگی پھیلانے والوں کے خلاف سخت جرمانے نافذ کیے جا رہے ہیں۔ صوبہ پہلی بار کوڑے سے ویلیو اور انرجی پیدا کرنے کی سمت آگے بڑھ رہا ہے، اور ہر یونین کونسل میں صفائی کے عملے اور مشینری میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔

پنجاب حکومت نے گریڈ 19 اور 18 کے 7 افسران کے تقرروتبادلے کردیئے

مریم اورنگزیب کے مطابق یہ سارا نظام جو بالکل زیرو سے شروع ہوا تھا، آج ایک منظم، شفاف اور جدید ماڈل میں تبدیل ہو چکا ہے، جسے عالمی سطح پر بھی بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  •  قطر نے پاکستان کے ساتھ نئی تجارتی شراکت داری قائم کی ہے، وزیر خزانہ
  • پاکستان نے معاشی استحکام حاصل کرلیا ہے، وزیر خزانہ
  • ملک کی برآمدات میں بہتری آئی، پاکستان نے معاشی استحکام حاصل کرلیا؛ محمداورنگزیب
  • سی پیک فیز ٹو سے انفراسٹرکچر اور بزنس ٹو بزنس سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
  •  ڈیجیٹل اثاثوں کو باضابطہ نگرانی کے دائرے میں لانا ناگزیر، وزیر خزانہ
  • پاکستان معاشی بحران سے نکل رہا ہے: احسن اقبال
  • قرضوں میں کمی اور معاشی استحکام
  • نواز 2025 میں پاکستان ٹی 20 ٹیم کے بہترین پرفارمر بن گئے
  • پنجاب میں صفائی کا نیا دور شروع ،  وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کے ’ستھرا پنجاب‘ وژن کے تحت جدید نظام متعارف