فلور مل ایسوسی ایشن کے تمام ذمہ داران ان کی قیادت میں متحد ہیں، نواب لیاقت علی خان
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
فلور ملز ایسوسی ایشن کے رہنمائوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملتان کے کچھ نادان دوست جو کہ اپنا تعارف ملتان صدر کے طور پر کراتے ہیں کوئی قانونی و اخلاقی حیثیت نہیں رکھتے، تمام حکومتی اداروں کو دوٹوک اور واضح انداز میں پیغام دیتے ہیں کہ ایسے مفاد پرست عناصر کی باتوں پر کان نہ دھریں۔ اسلام ٹائمز۔ ملتان فلور ملز ایسوسی ایشن کے رہنماوں نواب لیاقت علی خان، ملک ممتاز حسین شجرا، چوہدری محمد جمیل نے کہا ہے کہ فلور ملز مالکان کو درپیش مسائل کے حل کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے اور خدمت کے جذبہ کے مشن کو جاری رکھیں گے، ملتان کے کچھ نادان دوست جو کہ اپنا تعارف ملتان صدر کے طور پر کراتے ہیں کوئی قانونی و اخلاقی حیثیت نہیں رکھتے تمام حکومتی اداروں کو دو ٹوک اور واضح انداز میں پیغام دیتے ہیں کہ ایسے مفاد پرست عناصر کی باتوں پر کان نہ دھریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فلور مل ایسوسی ایشن کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔
جس میں نواب لیاقت علی خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ فلور مل ایسوسی ایشن کے تمام ذمہ داران ان کی قیادت میں متحد ہیں اور ان کے علاوہ ملتان میں ہماری کوئی نمائندگی نہ ہے اور کسی بھی گروپنگ کی حمایتی ہم نہ ہیں اور اپنی قیادت کا نئے ایس او پی منظور کرنے پر شکریہ ادا کیا جبکہ اجلاس میں ملک اقبال، شیخ ارشد، محمد اختر بھٹی، چوہدری سہیل اصغر، ملک احمد، محمد سلطان، محمد زاہد، محمد عدیل، آصف خان مروت، ثقلین قریشی، محمد صدام، محمد ظفر، حسیب پرویز، احمد علی سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر نواب لیاقت علی خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا گیا، اس اجلاس میں متفقہ فیصلہ ہوا کہ ہر مہینے کی پہلی سوموار کو ملتان جنرل باڈی کا اجلاس ہوا کرے گا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نواب لیاقت علی خان ایسوسی ایشن کے ان کی قیادت
پڑھیں:
کراچی: ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان کی ہلاکت، لیاقت محسود کی ضمانت میں توسیع
کراچی کے علاقے گارڈن میں ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان کی ہلاکت کے بعد ہنگامہ آرائی کے کیس کی سماعت کے دوران ملزم لیاقت محسود کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی گئی۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں ملزم لیاقت محسود پیش ہوئے۔ مدعی مقدمہ کی جانب سے سلمان مجاہد بلوچ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ ملزم لیاقت محسود کی درخواست ضمانت پر دلائل کے لیے مہلت دی جائے۔
کراچی سندھ ہائیکورٹ کی جسٹس مسز تسنیم سلطانہ پر...
جس پر عدالت نے ملزم لیاقت محسود کی عبوری ضمانت میں 9 دسمبر تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف گارڈن تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔