کراچی:

اعلیٰ عدالت کے باہر وکلاء ایک مرتبہ پھر پولیس پر سرعام برس پڑے، انسپکٹر اور اہلکاروں پر گھونسوں اور لاتوں کی بارش کردی۔

 واقعہ گزشتہ روز پیش آیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی،  وکلا پولیس اہلکار پر تشدد کرتے ہوئے دور تک لے گئے۔

 پولیس کے مطابق ٹھٹھہ پولیس کی ٹیم گزشتہ روز اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے کورٹ کے باہر پہنچی تھی، پولیس کے آنے کی اطلاع ملزم کے رشتے داروں کو مل گئی جس پر انہوں نے کیس کے وکلا کو پولیس کے آنے کے بارے میں بتایا۔

 اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹھٹھہ پولیس کی عدالت کے باہر موجودگی کی اطلاع پر وکلا مشتعل ہوگئے۔

 وکلاء نے پولیس اہلکاروں کو ہائی کورٹ میں داخل ہونے سے نہ صرف روکا بلکہ ان کی لاتوں گھونسوں سے تواضع کی۔

تاہم پولیس بھی اپنے فرائض سے پیچھے نہیں ہٹی اور ملزمان کی ضمانت منسوخ ہونے پر ہائی کورٹ کے باہر سے ملزمان کو گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئی۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی فوٹیج انہیں مل گئی، تحقیقات کر رہے ہیں، ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے باہر

پڑھیں:

ایمان مزاری، ہادی علی چٹھہ کے ساتھ عدالت کے غیرمنصفانہ رویے پر وکلا کا ہڑتال کا اعلان

اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو متنازعہ ٹویٹ کیس کیس میں صفائی کا موقع نہ دینے پر عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بار اعلامیہ میں کہا گیا کہ آج وکلا کیجانب سے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔ اسلام آباد بار غیر قانونی اور غیر آئینی عمل پر آج ہڑتال کرے گی۔ 

بار نے کہا کہ اسلام آباد بار ایسوسی ایشن اپنے معزز ارکان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ملزم کو اپنی صفائی کا موقع نہ دیا جانا انصاف کے موثر فراہمی کے دعووں کی نفی ہے۔

بار نے عدالت کے ملزم کے ساتھ اس غیرمنصانہ رویے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ اس حوالے سے اسلام آباد بار کے اراکین سمیت پوری وکلاء کمیونٹی میں تشویش پائی جاتی ہے۔ 

بار نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ ایمان مزاری اور ہادی علی کو اپنا موقف بیان کرنے کا موقع دیا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • ایمان مزاری، ہادی علی چٹھہ کے ساتھ عدالت کے غیرمنصفانہ رویے پر وکلا کا ہڑتال کا اعلان
  • پنجاب سے 60 لاکھ روپے مالیت کی منشیات کراچی لانے کرنے کی کوشش ناکام، اسمگلر سمیت 3 گرفتار
  • کراچی کی 3 علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں، 8 ڈاکو گرفتار
  • بلوچستان سے کراچی موبائل فون اسمگلنگ ناکام، 2 ملزمان گرفتار
  • چائنیز کال سینٹر میگا کرپشن کے ملزمان کی ضمانت مسترد
  • ملتان، وکلاء کے قتل کیخلاف احتجاجی اجلاس و ریلی، قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ 
  • کراچی: کسٹمز نے مس ڈکلیریشن کی کوشش ناکام بناکر کروڑوں روپے مالیت کا سامان ضبط کرلیا
  • کراچی، کسٹمز نے مس ڈکلیریشن کی کوشش ناکام بناکر کروڑوں روپے مالیت کا سامان ضبط کرلیا