City 42:
2025-12-06@10:15:29 GMT

مانسہرہ سے چین کی سرحد تک ہائے وی کی منظوری  

اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT

ویب ڈیسک:وفاقی حکومت نے مانسہرہ سے چین کی سرحد تک نئی N-15 ہائی وے کی منظوری دے دی۔

  N-15 ہائی وے مانسہرہ کو چین کی سرحد تک ایک جدید، محفوظ اور تیز رفتار راستے کے ذریعے جوڑے گی, یہ منصوبہ موجودہ قراقرم ہائی وے (KKH) کا متبادل سمجھا جا رہا ہے۔

 یہ فیصلہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت وفاقی وزیرِ مواصلات عبدالعلیم خان نے کی۔

جعلی ملازمتوں کی پیشکش، ایف آئی اے نے بیرون ملک جانے والوں کو خبردار کردیا

 نئی ہائی وے جن علاقوں کو آپس میں منسلک کرے گی ان میں مانسہرہ، ناران، جھلاکاند اوو چلاس شامل ہے، اس سے سفر کا فاصلہ کم ہوگا.

  راستہ بہتر اور محفوظ بنے گا، اور سال بھر آمدورفت ممکن ہو سکے گی۔

 عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ ’ یہ ہائی وے تجارت، سیاحت اور دفاع کے لیے ایک منفرد منصوبہ ہوگی.

  ہائی وے پر رفتار کی حد 60 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ رکھی جائے گی، جو سیاحتی اور کمرشل ٹریفک دونوں کے لیے موزوں ہے۔

اس سال اب تک سب سے زیادہ فروخت ہونیوالا اسمارٹ فون کونسا ہے؟

  یہ تمام ترقیاتی کام پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کیے جائیں گے۔

 عبدالعلیم خان کے مطابق یہ منصوبہ مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے بنایا جا رہا ہے اور اسے دو سال میں مکمل کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: ہائی وے

پڑھیں:

پاکستان نے اپنی سکیورٹی کے پیشِ نظر سرحد بند کی؛ ترجمان دفتر خارجہ

ویب ڈیسک: پاکستان نے افغان سرحد کی بندش برقرار رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے مؤقف دہرایا ہے کہ سرحد اسی وقت کھولی جائے گی جب افغان حکومت دہشتگردوں کی دراندازی روکنے کی ٹھوس اور قابلِ بھروسہ یقین دہانی کرائے گی۔

ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ معاملہ صرف ٹی ٹی پی یا ٹی ٹی اے تک محدود نہیں بلکہ افغان شہری بھی پاکستان میں مختلف سنگین جرائم میں ملوث پائے گئے ہیں، اس لیے سرحد کی بندش کو اسی تناظر میں دیکھا جانا چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کا افغان عوام سے کوئی اختلاف نہیں، وہ ہمارے ’’بھائی بہن‘‘ ہیں، تاہم بارڈر کی بندش خالصتاً سکیورٹی وجوہات کی بنا پر کی گئی ہے۔

لاہور میں گل داؤدی نمائش کا آغاز  

 ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان ہمیشہ افغان عوام کے لیے امدادی راہداری فراہم کرنے میں مثبت رہا ہے، مگر موجودہ بارڈر پالیسی کا براہِ راست تعلق اس بات سے ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ جب تک افغان حکومت یہ یقین دہانی نہیں کراتی کہ دہشتگرد اور پرتشدد عناصر پاکستان میں داخل نہیں ہوں گے، سرحد نہیں کھولی جائے گی۔

ایک سوال کے جواب میں طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ سعودی عرب میں پاک–افغان مذاکرات سے متعلق میڈیا رپورٹس سے آگاہ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ترک صدر نے گزشتہ ہفتوں میں اعلان کیا تھا کہ ایک اعلیٰ سطحی وفد اسلام آباد کا دورہ کرے گا، تاہم وفد کے نہ آنے کی وجہ شیڈولنگ بھی ہو سکتی ہے اور طالبان کی جانب سے تعاون کا فقدان بھی۔

نئے ٹریفک قوانین، لائسنس بنوانے والوں کیلئے ایک اور اہم خبر

طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ پاکستان نے اپنی سکیورٹی کے پیشِ نظر سرحد بند کی، کیونکہ پاکستان نہیں چاہتا کہ اس کے شہری دہشتگردی کا نشانہ بنیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے روس اور بھارت کے بڑھتے تعلقات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ صدر پیوٹن کا دورۂ بھارت دونوں خودمختار ممالک کا باہمی معاملہ ہے، اس پر پاکستان کی کوئی مخصوص پوزیشن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی مسلمانوں کے خلاف امتیازی پالیسیاں تشویش کا باعث ہیں اور ریاستی سرپرستی نے انتہا پسند تنظیموں کو مزید بے خوف بنا دیا ہے۔

روسی صدر کی دو روزہ دورے پر بھارت آمد  

انہوں نے مزید کہا کہ بابری مسجد کے شہادت واقعے کو 33 سال مکمل ہونے پر آج بھی دکھ اور تشویش برقرار ہے، اور مسلم مذہبی علامتوں اور تاریخی ورثے کو نقصان پہنچانے کے ہر عمل کا شفاف احتساب ضروری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پی کے اور شمالی علاقہ جات کے ذرائع مو اصلات کی بہتری کیلئے اہم فیصلے کر لئے: علیم خان 
  • صدر مملکت نے جسٹس ظفر راجپوت کو چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ مقرر کرنے کی منظوری دے دی
  • دو نئے چیف جسٹس، ایک سپریم کورٹ جج؛ صدر آصف زرداری کی منظوری مل گئی
  • جسٹس محمد کامران کی چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ تقرری کردی گئی
  • وفاق کا کے پی اور شمالی علاقہ جات کے ذرائع مواصلات کی بہتری کے لیے بڑا اقدام
  • پاکستان نے اپنی سکیورٹی کے پیشِ نظر سرحد بند کی؛ ترجمان دفتر خارجہ
  • اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنر جین میرٹ ملاقات کررہی ہیں
  • وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس تعینات ہونے پر مبارکباد
  • پوسٹل لائف انشورنس کلیمز التوا کی وجہ فنڈزکا عدم اجراء ہے: عبدالعلیم خان