پاکستان نے سری لنکا کو ہراکر 3ملکی ٹی 20سیریز جیت لی
اشاعت کی تاریخ: 30th, November 2025 GMT
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان نے سری لنکا کو فائنل میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر تین ملکی ٹی ٹونٹی سیریز جیت لی۔ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 115 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 4 وکٹوں پر پورا کیا۔ بابر اعظم 37 رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔ صائم ایوب 36، صاحبزادہ فرحان 23، کپتان سلمان آغا 14 اور فخر زمان 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ محمد نواز 3 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پراون رتنائیکے نے 2 ‘ ایشان ملنگا اور ونندو ہسارنگا نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔ پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا 20 ویں اوور میں 114 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ سری لنکا نے آغاز اچھا نہ ملا ایک آؤٹ ہونے کے بعد 64 رنز کی شراکت قائم ہوئی جو ٹوٹتے ہی لنکن ٹیم کی بیٹنگ لائن ریت کا ڈھیر ثابت ہوئی اور 7 کھلاڑی 16 رنز ہی بنا سکے۔ 20 کے مجموعی سکور پر شاہین آفریدی نے پاتھم نسانکا کو 11 کے انفرادی سکور پر پویلین بھیج دیا۔ محمد نواز نے 64 رنز کی پارنٹر شپ کو توڑا اور کشل مینڈس کو 14 کے انفرادی جبکہ 84 کے مجموعی سکور پر پویلین بھیج دیا۔ صائم ایوب نے کامل مشرا کوآئوٹ، مشرا نے 59 رنز کی اننگز کھیلی۔ 98 رنز پر تیسری وکٹ بھی گر گئی۔ شاہین آفریدی، محمد نواز نے تین تین جبکہ ابرار احمد نے دو، صائم ایوب اور سلمان مرزا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ 8 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔ محمد نواز کو میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔
پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
فیصلے کے مطابق نیب خیبرپختونخوا اپرکوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔
احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔
فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ضبط شدہ رقم چیئرمین نیب کے نیشنل بینک آف پاکستان، پی ایم سیکریٹریٹ برانچ اسلام آباد کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالتی فیصلے کے مطابق ضبط شدہ رقم ملزم کی پلی بارگین کے تحت واجب الادا رقم میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔