ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 4 میں سات افریقی بولرز کی شمولیت WhatsAppFacebookTwitter 0 6 December, 2025 سب نیوز

دبئی: ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20نے آئی سی سی کے افریقی ایسوسی ایٹ ممبر ممالک سے تعلق رکھنے والے سات ابھرتے ہوئے بولرز کو سیزن 4 میں شامل کر کے عالمی کرکٹ کی ترقی کے لیے ایک اہم اقدام کیا ہے۔ ایمریٹس کرکٹ بورڈ کے زیرِ اہتمام اس منفرد پلیئر ڈیولپمنٹ انیشیٹو کا مقصد کم نمائندگی رکھنے والے خطوں کے کھلاڑیوں کو عالمی معیار کی تربیت، سہولیات اور پروفیشنل ماحول فراہم کرنا ہے۔اس پروگرام کے تحت کھلاڑیوں کو لیگ کی چھ فرنچائزز میں شامل کیا گیا ہے،

جہاں وہ بین الاقوامی کرکٹرز کے ساتھ ٹریننگ کریں گے اور ایلیٹ لیول کرکٹ کے تقاضوں سے آگاہی حاصل کریں گے۔ شامل کھلاڑیوں میں فرانسس موتوا (کینیا) ڈیسرٹ وائپرز، جوما میاگی (یوگنڈا) گلف جائنٹس، کیٹلو پیئٹ (بوٹسوانا) شارجہ واریئرز، مارٹن اکیے زو (روانڈا) اے ڈی کے آر، محمد یونسو عیسیٰ (تنزانیہ) ایم آئی ایمریٹس، پیٹر آہو (نائیجیریا) دبئی کیپیٹلز اور سیموئل کونٹے (سیرا لیون) بھی شارجہ واریئرز کا حصہ ہوں گے۔ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کے سی ای او ڈیوڈ وائٹ نے اس اقدام کو کھیل کی عالمی ترقی کے لیے سنگِ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ لیگ کا مقصد صرف مقابلہ نہیں بلکہ نئے ٹیلنٹ کے لیے مواقع پیدا کرنا بھی ہے۔

ان کے مطابق یہ نوجوان کھلاڑی بین الاقوامی کرکٹ اسٹارز کے ساتھ مل کر کام کریں گے، جو ان کے کیریئر کے لیے انقلابی ثابت ہوگا۔ افریقی ممالک کی کرکٹ تنظیموں نے بھی اس اقدام کو سراہا ہے۔ بوٹسوانا کرکٹ ایسوسی ایشن کے نائب چیئرمین سومود دموادر نے کہا کہ کیٹلو پیئٹ کے لیے یہ تجربہ قیمتی سرمایہ ثابت ہوگا، جبکہ نائجیریا کرکٹ فیڈریشن کے صدر اُئی اکپاتا نے اسے ملکی کرکٹ کے لیے ایک بڑی پیش رفت قرار دیا۔ یوگنڈا کرکٹ کے چیئرمین جیکسن کاوُما کے مطابق، جوما میاگی کی محنت اور صلاحیتیں اس موقع سے مزید نکھریں گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی آئی ایل ٹی 20 :ابوظہبی نائٹ رائیڈرز نے واریئرز کو شکست دے دی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں صائم ایوب نے دوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کرلی انٹرنیشنل لیگ ٹی20 : دبئی کیپیٹلز کے کپتان کا اگلے میچ کے لیے عزم ابوظہبی ٹی 10ٹورنامنٹ جیتنا بہت بڑا کارنامہ ہے،ٹم ڈیوڈ ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی سیزن 4 کا افتتاحی میچ: ڈیزرٹ وائپرز کی دبئی کیپیٹلز کے خلاف 4 وکٹوں سے شاندار فتح انتقال کی خبروں پر معین خان کا ردعمل آ گیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ڈی پی ورلڈ ا ئی ایل ٹی 20

پڑھیں:

ورلڈ کپ فاتح ہسپانوی فٹبالرز کو وزن کے برابر ٹماٹر انعام میں مل گئے

فٹبال ورلڈ کپ(Footballworldcup) جیتنے کے بعد اسپین کے دو کھلاڑیوں کو ان کے آبائی علاقے میں منفرد انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا جہاں انہیں ان کے وزن کے برابر ٹماٹر بطور انعام دیے گئے۔

ورلڈ کپ میں کامیابی کے بعد اسپین کے صوبہ اشبیلیہ کے شہر میں مقامی فٹبالرز فیبان ریوز اور گاوی کے اعزاز میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔

تقریب کے دوران دونوں کھلاڑیوں کا وزن کیا گیا اور پھر ان کے وزن کے مطابق تازہ ٹماٹر تحفے میں پیش کیے گئے۔

فیبان ریوز کا وزن 85 کلوگرام ریکارڈ کیا گیا جس کے برابر انہیں 85 کلو ٹماٹر دیے گئے جبکہ گاوی کو ان کے 68.5 کلوگرام وزن کے مطابق ٹماٹر بطور انعام ملے۔

مزیدپڑھیں:چیری نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کے تمام ماڈلز کی قیمتیں بڑھا دیں

شہر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ علاقہ ٹماٹر کی پیداوار کے لیے مشہور ہے اسی لیے روایتی انعامات کے بجائے مقامی شناخت سے جڑا یہ منفرد تحفہ منتخب کیا گیا۔

اس موقع پر انتظامیہ نے مزید اعلان کیا کہ دونوں کھلاڑیوں کی خدمات کے اعتراف میں شہر کے دو فٹبال میدانوں کو فیبان ریوز اور گاوی کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • جوز بٹلر نے یونیورس باس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
  • ورلڈ کپ فاتح ہسپانوی فٹبالرز کو وزن کے برابر ٹماٹر انعام میں مل گئے
  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • دبئی کا بڑا اعلان؛ دوستوں اور رشتہ داروں کو سیاحت پر بلائیں، ہزاروں درہم انعام پائیں
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدہ ابراہیمی معاہدہ میں شمولیت سے مشروط کر دیا
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل