فٹبال ورلڈ کپ کا دھماکے دار آغاز کب اور کن ٹیموں کے درمیان ہوگا؟ تاریخیں طے ہوگئیں
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
2026 فیفا ورلڈ کپ کے گروپ اسٹیج کا ڈراز جمعے کے روز منعقد ہوا، جس میں افتتاحی میچ 11 جون کو میکسیکو سٹی کے تاریخی ایزٹیکا اسٹیڈیم میں مشترکہ میزبان میکسیکو اور جنوبی افریقہ کے درمیان طے پایا ہے۔
جنوبی افریقہ 2010 کے بعد پہلی بار ورلڈ کپ میں شرکت کر رہا ہے، جب اس نے افتتاحی میچ میں میکسیکو کے ساتھ مقابلہ برابر کیا تھا۔ افتتاحی روز دوسرا میچ جنوبی کوریا اور یورپی پلے آف ونر کے درمیان ہوگا۔
یہ بھی پڑھیے: فیفا کا رونالڈو کو بڑا ریلیف، فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت برقرار
اگلے روز ورلڈ کپ کے دوسرے میزبان ممالک امریکا اور کینیڈا بھی میدان میں اتریں گے جہاں امریکا پیراگوئے کے خلاف لاس اینجلس میں جبکہ کینیڈا پلے آف ونر (ممکنہ طور پر اٹلی) کے خلاف ٹورنٹو میں اپنا پہلا میچ کھیلے گا۔
اہم گروپس اور بڑی ٹیمیںدفاعی چیمپئن ارجنٹینا کو الجزائر، آسٹریا اور اردن کے ساتھ گروپ ‘جے’میں رکھا گیا ہے۔
5 مرتبہ کی عالمی چیمپئن برازیل کا مقابلہ گروپ ‘سی’ میں مراکش، ہیٹی اور اسکاٹ لینڈ سے ہوگا۔ اسکاٹ لینڈ 1998 کے بعد پہلی بار ورلڈ کپ کھیل رہا ہے۔
فرانس کا پہلا میچ سینیگال کے خلاف ہوگا، اس سے قبل 2002 میں ایسے ہی مقابلے میں سینیگال نے موجودہ چیمپئن فرانس کو اپ سیٹ شکست دی تھی۔
???????????? ???????????????? ???????????????????? ???????????? ????????????????
It's done.
▪️ Are any top seeds in trouble?
▪️ Is there a Group of Death?
▪️ Which minnow is best placed to spring a surprise?
▪️ Which group are you most looking forward to?
All the reaction: https://t.co/jjLw1sLq8m pic.twitter.com/QctpbjF2Sy
— The Athletic | Football (@TheAthleticFC) December 5, 2025
انگلینڈ گروپ ‘ایل’ میں ہے اور اپنا پہلا میچ کروشیا کے خلاف کھیلے گا، کروشیا کی ٹیم نے 2018 کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو شکست دی تھی۔ انگلینڈ کو گروپ میں گھانا اور پاناما کا بھی سامنا ہوگا۔
نیا سیڈنگ سسٹم، بڑی ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں ٹکرائیں گیفیفا نے پہلی بار ایسا سیڈنگ سسٹم متعارف کرایا ہے جس کے تحت دنیا کی ٹاپ 4 ٹیمیں، اسپین، ارجنٹینا، فرانس اور انگلینڈ اگر اپنے گروپس جیتتی ہیں تو سیمی فائنل سے پہلے ایک دوسرے کے مدمقابل نہیں ہوں گی۔
بڑا ورلڈ کپٹورنامنٹ میں پہلی بار 48 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جن میں سے 6 کا فیصلہ ابھی باقی پلے آف کے ذریعے ہوگا۔ تمام ٹیموں کو 12 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ورلڈ کپ 16 میزبان شہروں میں کھیلا جائے گا، جبکہ فائنل 19 جولائی کو نیو جرسی میں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیے: فیفا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امن ایوارڈ سے نواز دیا
میچوں کے مقامات اور ٹائمنگز کا باضابطہ اعلان ہفتہ کو عالمی نشریاتی تقریب میں کیا جائے گا، تاہم مارچ میں پلے آف مکمل ہونے کے بعد اس میں تبدیلی بھی ممکن ہے۔
2026 ورلڈ کپ گروپ اسٹیج ڈرازگروپ A: میکسیکو، جنوبی افریقہ، جنوبی کوریا، یورپی پلے آف D
گروپ B: کینیڈا، یورپی پلے آف A، قطر، سوئٹزرلینڈ
گروپ C: برازیل، مراکش، ہیٹی، اسکاٹ لینڈ
گروپ D: امریکا، پیراگوئے، آسٹریلیا، یورپی پلے آف C
گروپ E: جرمنی، کیوراساؤ، آئیوری کوسٹ، ایکواڈور
گروپ F: نیدرلینڈز، جاپان، یورپی پلے آف B، تیونس
گروپ G: بیلجیم، مصر، ایران، نیوزی لینڈ
گروپ H: اسپین، کیپ وردے، سعودی عرب، یوروگوئے
گروپ I: فرانس، سینیگال، فیفا پلے آف 2، ناروے
گروپ J: ارجنٹینا، الجزائر، آسٹریا، اردن
گروپ K: پرتگال، فیفا پلے آف 1، ازبکستان، کولمبیا
گروپ L: انگلینڈ، کروشیا، گھانا، پاناما
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
فٹ بال فیفا ورلڈکپذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: فٹ بال فیفا ورلڈکپ لینڈ گروپ پہلی بار ورلڈ کپ کے خلاف
پڑھیں:
فضاء میں 5900 فٹ بلندی پر فٹبال کھیلنے کے عالمی ریکارڈ کا دعویٰ، ویڈیو وائرل
روس کے ایک معروف ایتھلیٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے فضاء میں سب سے زیادہ اونچائی پر فٹبال میچ کھیل کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔
ان کے مطابق یہ میچ 1800 میٹر یعنی تقریباً 5900 فٹ کی بلندی پر ایک ہاٹ ایئر بیلون میں منعقد کیا گیا، جہاں وہ اور ان کی ٹیم فضاء میں معلق چھوٹے سے گراؤنڈ میں فٹبال کھیلتے رہے۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کھلاڑی نہایت احتیاط کے ساتھ بیلون کی ٹوکری میں گیند کو ایک دوسرے کی طرف پاس کر رہے ہیں جبکہ پس منظر میں نیچے پھیلا ہوا زمین کا دلفریب نظارہ ہے۔
ساتھ ہی ایک طیارہ مسلسل بیلون کے گرد چکر لگاتے ہوئے بھی دکھائی دے رہا ہے۔
NEW: Man claims to have set a new world record by becoming the first person to hold a soccer match 5900 feet above the ground from a hot air balloon.
The group was seen playing soccer while an airplane circled around them.
"We set a new world record. The world's first hot air… pic.twitter.com/QdwX3Av1qe
روسی ایتھلیٹ کا کہنا ہے کہ یہ دنیا میں پہلی بار ہوا ہے کہ فٹبال کا باقاعدہ کھیل اتنی زیادہ بلندی پر کسی ہاٹ ایئر بیلون میں کھیلا گیا ہو۔
ان کے مطابق یہ کارنامہ نہ صرف جسمانی مہارت بلکہ زبردست اعصابی مضبوطی کا بھی ثبوت ہے، کیونکہ تیز ہوا اور محدود جگہ کھیل کو مزید مشکل بنا دیتی ہے۔
ان کے اس دعوے نے انٹرنیٹ صارفین کو حیران کر دیا ہے۔ بہت سے لوگ اسے بہادری اور جدت کی مثال قرار دے رہے ہیں جبکہ کچھ اسے غیر ضروری خطرہ مول لینے کے مترادف بھی کہہ رہے ہیں۔
تاہم اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ تجربہ منفرد اور دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔