سندھ میں ڈینگی کے مزید 232 کیسز، کراچی بدستور سب سے زیادہ متاثر
اشاعت کی تاریخ: 29th, November 2025 GMT
سندھ میں ڈینگی کی صورتحال مسلسل تشویشناک ہوتی جا رہی ہے، اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 232 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ کراچی ہے جہاں 127 مریض سامنے آئے۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق صوبے میں ڈینگی کیسز میں تیزی سے اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ سرکاری اسپتالوں میں 34 اور نجی اسپتالوں میں 17 نئے مریض داخل ہوئے، جس کے بعد داخل مریضوں کی تعداد بڑھ کر 44 ہوگئی ہے۔
کراچی کے سرکاری اسپتالوں میں 17 جبکہ حیدرآباد میں 9 مریض داخل کیے گئے۔
خوش آئند بات یہ ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سرکاری اسپتالوں سے 38 اور نجی اسپتالوں سے 34 مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو واپس گئے۔ ڈی جی ہیلتھ سندھ نے تصدیق کی کہ اس مدت کے دوران ڈینگی سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔
محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ روز صوبے بھر میں 2432 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 232 مثبت آئے۔ کراچی کی لیبارٹریز میں 123 جبکہ حیدرآباد میں 109 کیسز رپورٹ ہوئے، جو دونوں شہروں میں ڈینگی کے پھیلاؤ کی سنگینی کو ظاہر کرتے ہیں۔
ماہرین نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے، گھروں اور اطراف میں پانی کھڑا نہ ہونے دینے اور فوری ٹیسٹنگ کی ہدایت کی ہے تاکہ وبا پر قابو پایا جا سکے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: میں ڈینگی
پڑھیں:
ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق
فائل فوٹو۔ولیکا اسپتال کراچی میں ایچ آئی وی کا ایک اور نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ اسپتال حکام کے مطابق 18 ماہ کے بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 95 ہوگئی ہے۔
بچے کے والد کے مطابق 18 ماہ کا عبد الصمد دسمبر 2025 میں ولیکا اسپتال میں زیر علاج تھا، مسلسل طبیعت خراب رہنے پر بچے کا ایچ آئی وی کا ٹیسٹ کروایا۔
والد کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کروانے پر بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی۔ میرے 5 بچے ہیں، باقی بچوں کے بھی ٹیسٹ کروائیں گے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی سے اب تک 9 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔