پنجاب حکومت کا شادی ہالز میں ون ڈش پابندی اور ہائی وولیوم میوزک پر سخت اقدام
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ون ڈش کی خلاف ورزیوں اور لاؤڈ اسپیکر کے غیر ضروری استعمال کے خلاف سخت اقدامات کا حکم دے دیا۔
اجلاس میں تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو پابندی یقینی بنانے اور شادیوں و تقریبات میں بلند آواز میوزک پر سخت کارروائی کرنے کی ہدایات دی گئیں۔
فارم ہاؤس اور گراؤنڈز میں بھی لاؤڈ اسپیکر کے غیر قانونی استعمال پر پابندی کے لیے اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں میرج ہالز کے مقررہ اوقات کار کی پابندی کی مانیٹرنگ کے لیے بھی اصولی ہدایت جاری کی گئی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بلوچستان حکومت کا بیرون ملک موجود کالعدم تنظیموں کیخلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان حکومت نے بیرون ملک موجود کالعدم تنظیموں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس دوران دہشت گرد نیٹ ورک کے خاتمے کیلئے سخت اور غیرمعمولی اقدامات کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں بیرون ملک دہشتگرد قیادت کے مقامی سہولت کاروں سے رابطوں، کال ریکارڈنگز اور دیگر شواہد پیش کئے گئے جبکہ ساتھ ہی کالعدم تنظیموں کے سربراہان، کمانڈرز اور دہشت گردوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق اجلاس میں کالعدم بی ایل اے، بی ایل ایف، یو بی اے، بی آر جی اور لشکر بلوچستان کی قیادت کے خلاف درج مقدمات کی پراسیکیوشن تیز کرنے کی ہدایت کی گئی، اس کے علاوہ وفاقی وزارت داخلہ اور خارجہ کی مدد سے انٹرپول کے ذریعے ریڈ نوٹسز کی کارروائی تیزکرنے کی بھی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ دہشتگردی میں ملوث مقامی سہولت کاروں، کالعدم تنظیموں کی قیادت تک کے خلاف کارروائی ہوگی، یہ کارروائی دہشت گردوں کیخلاف صوبائی ایکشن پلان کی گائیڈ لائن کے تحت کی جائے گی۔