شاہ رخ خان نے کاجول اور ٹوئنکل کے شو میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتادی
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رُخ خان نے بالآخر یہ معمہ حل کر دیا کہ وہ کاجول اور ٹوئنکل کھنہ کے نئے ٹاک شو "ٹو مچ" میں ابھی تک کیوں نظر نہیں آئے۔
شو کے آغاز سے ہی مداح اس بات پر حیران تھے کہ جب سلمان خان، عامر خان، عالیہ بھٹ اور کرن جوہر جیسے بڑے نام شریک ہو چکے ہیں تو شاہ رُخ خان کی غیر موجودگی کی وجہ کیا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے ایشین نیٹ ورک سے گفتگو کرتے ہوئے 60 سالہ اداکار نے اپنے روایتی انداز میں سچائی اور مزاح کے ساتھ اس راز سے پردہ اٹھایا۔
انہوں نے بتایا کہ اس وقت وہ اپنی فلم "کنگ" کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور حال ہی میں اُن کے بازو میں بھی چوٹ آئی تھی، جس کی وجہ سے وہ شو پر نہیں آ سکے۔
شاہ رُخ خان نے ہنستے ہوئے کہا کہ مجھے شو میں آنا اچھا لگے گا لیکن شو میں بہت زیادہ کھانا ہوتا ہے، اور شو کا وہ سیگمنٹ مجھے سب سے مشکل لگتا ہے۔
انہوں نے کاجول اور ٹوئنکل سے معذرت کرتے ہوئے بتایا کہ اگرچہ وہ شو میں شامل نہیں ہوسکے، لیکن اس کا کفارہ ادا کرنے کے طور پر انہوں نے تمام اقساط دیکھ لی ہیں۔
شاہ رُخ اور کاجول کی دوستی کا اندازہ اس بات سے بھی ہوتا ہے کہ حال ہی میں دونوں نے لندن میں دل والے دلہنیا لے جائیں گے کی 30ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے مشہور پوز کے کانسی کے مجسمے کی بھی رونمائی کی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: شاہ ر خ
پڑھیں:
لاہور: ٹک ٹاک بنانے اور وائرل کرنے پر 3 کانسٹیبلز کو برطرف کر دیا گیا
-- فائل فوٹوزپنجاب کے شہر لاہور میں ٹک ٹاک بنانے اور وائرل کرنے پر تین کانسٹیبلز کو برطرف کر دیا گیا۔
تھانے میں ٹک ٹاک بناتے ہوئے تینوں اہلکاروں نے اداکاری کے خوب جوہر دکھائے جبکہ محرر کی گفتگو نے تھانے میں تھیٹر کا منظر پیش کیا۔
ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے تھانے میں اپنی سیٹ پر بیٹھے محرر نے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے افسر کی نقل اتاری۔
تینوں اہلکاروں کانسٹیبل شاہد، بلال اور عثمان شامل نے یہ ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل بھی کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شاہ کوٹ اسپتال میں خاتون کی ٹک ٹاک ویڈیو کا نوٹس لے لیا۔
کانسٹیبلز کی ویڈیو اعلیٰ افسران نے دیکھی تو نوٹس لے لیا۔
بعد ازاں ایس پی ماڈل ٹاؤن شہر بانو نقوی نے انکوائری کے بعد تینوں اہلکاروں کو برطرف کر دیا۔