نئے ٹریفک قوانین کا نفاذ، راولپنڈی میں لائسنس اجراء میں ریکارڈ اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
—فائل فوٹو
نئے ٹریفک قوانین کے نفاذ کے بعد راولپنڈی میں لائسنس اجراء میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا۔
ترجمان ٹریفک پولیس راولپنڈی نے کہا کہ راولپنڈی میں گزشتہ 9 روز میں31 ہزار سے زائد شہریوں کو لائسنسنگ سہولتیں فراہم کی گئی ہیں جبکہ 8 ہزار سے زائد شہریوں نے نئے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس بنوائے۔
انہوں نے کہا کہ 21 ہزار سے زائد شہریوں نے انڈورسمنٹ، انٹرنیشنل و لرننگ پرمٹ جیسی دیگر سہولتیں حاصل کیں، 1900 سے زائد شہریوں نے رینیول و ڈپلیکیٹ لائسنس حاصل کیے۔
فیصل آباد میں ہیلمٹ کی پابندی سخت ہونے کے بعد سے موٹر سائیکل سواروں کی مشکلات میں اضافہ جبکہ ہیلمٹ فروشوں کی چاندی ہو گئی ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ 31 رکشہ ڈرائیونگ اور 47 کمرشل ڈرائیونگ لائسنس بھی جاری کیے گئے۔
سی پی او سید خالد ہمدانی نے کہا کہ بغیر لائسنس گاڑی و موٹر سائیکل چلانا قانوناً جرم ہے، ٹریفک قوانین پر سختی سے ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء میں اضافہ ہوا ہے۔
سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ شہریوں کے لیے گھر بیٹھے آن لائن لائسنسنگ پورٹل کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے، میرٹ اور شفافیت کے تحت ڈرائیونگ لائسنس کی فراہمی جاری ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ڈرائیونگ لائسنس سے زائد شہریوں
پڑھیں:
بغیر نمبر پلیٹس، ڈرائیونگ لائسنس گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
ویب ڈیسک : کراچی سمیت صوبے بھرمیں بغیر نمبر پلیٹس گاڑیاں چلانے والوں اوربغیر ڈرائیونگ لائسنس ڈرائیورز کے خلاف بھرپورکریک ڈاؤن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
کراچی سمیت صوبے بھرمیں بغیر نمبر پلیٹس گاڑیاں چلانے والوں اوربغیر ڈرائیونگ لائسنس ڈرائیورز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کے حوالے سے آئی جی سندھ کی جانب سے ایڈیشنل آئی جی کراچی رینج،زونل ڈی آئی جیز،ڈی آئی جی سکھر، لارکانہ، حیدر آباد ، میرپورخاص اور شہید بے نظیر آباد ڈی آئی جی سی آئی اے ،ڈی آئی جی ٹریفک کراچی ، حیدر آباد ضلعی ایس ایس پیز اور ایس پی اے وی ایل سی کو ایک مراسلہ ارسال کیا گیا ہے۔
لاہور میں گل داؤدی نمائش کا آغاز
مراسلے میں بتایا گیا کہ حالیہ مشاہدے میں یہ بات سامنے آئی ہے صوبے بھرمیں بڑی تعداد میں گاڑیاں بغیر نمبر پلیٹس سڑکوں پر رواں دواں ہیں جبکہ متعدد ڈرائیور بغیر لائسنس کے گاڑیاں چلا رہے ہیں۔
تمام پولیس افسران کو ہدایت جاری کی جاتی ہے کہ ایسی گاڑیوں کی فوری نشاندہی کی جائے اور موٹر وہیکل آرڈیننس کے تحت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور قانون کی سختی سے تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے سڑکوں پر چلنے والی ایسی گاڑیوں کے خلاف ایک جامع کریک ڈاؤن شروع کیا جائے۔
نئے ٹریفک قوانین، لائسنس بنوانے والوں کیلئے ایک اور اہم خبر
مراسلے میں تمام یونٹس کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر صبح 10 بجے تک رینج وائز اور ڈسٹرکٹ وائزرپورٹس آئی جی پی آپریشنز روم کو ارسال کی جائیں تاکہ مہم کی پیش رفت کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جا سکے۔
آئی جی سندھ نے اس اقدام کو ٹریفک قوانین پر عمل درآمد یقینی بنانے اورسیکیورٹی اقدامات کو موثر بنانے کے لیے انتہائی ضروری قرار دیا ہے اورتمام متعلقہ افسران کو اس مراسلے کو فوری طورعمل درآمد کرنے کی ہدات کی۔
روسی صدر کی دو روزہ دورے پر بھارت آمد