لائسنس بنوائیں اور ہیلمٹ خریدیں، سٹوڈنٹس کو ایک ہفتے کی مہلت مِل گئی
اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT
ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کم عمر سٹوڈنٹس کیخلاف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتاری کی ممانعت کے بعد ملتان کے سی پی او اور سی ٹی او نے طلبا کی سہولت کے لیے اُنہیں ایک ہفتے کے اندر موٹر سائیکل لائسنس بنوانے اور ہیلمٹ خریدنے کی ہدایت کردی۔
ملتان میں سی پی او صادق ڈوگر اور سی ٹی او کاشف اسلم کی جانب سے پریس کانفرنس کی گئی، جس میں کہا گیا کہ اسکول اور کالج کے سٹوڈنٹس کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سے بچانے کے لیے آگاہی مہم شروع کر دی گئی ہے۔
سوشل میڈیا کیلئے رِیل بنانے والا نوجوان 50 فٹ بلندی سے گر کر ہلاک
پریس کانفرنس کے دورانسی پی او صادق ڈوگر نے بتایا کہ سٹوڈنٹس کو ایک ہفتے کے اندر موٹر سائیکل لائسنس بنوانے اور ہیلمٹ خریدنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک سینٹرز میں رات تک لائسنس بنانے کا عمل جاری رکھا گیا ہے تاکہ شہریوں کو سہولت مل سکے۔
سی ٹی او کاشف اسلم نے اس موقع پر کہا کہ ٹریفک قوانین میں ترامیم کی گئی ہیں، جن کے تحت خلاف ورزی پر جرمانوں اور سزاؤں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ پریشانی سے بچنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کریں۔
دنیا کے محفوظ ترین ممالک کی فہرست جاری
پولیس حکام نے اس مہم کا مقصد نوجوانوں کو محفوظ سفر اور بہتر ٹریفک رویوں کی طرف راغب کرنا قرار دیا۔
دریں اثنا، پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے کم عمر طلباء کے خلاف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتاری کی ممانعت کر دی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے بچوں کو ہتھکڑیاں لگانے پر برہمی کا اظہار کیا، ساتھ ہی یہ اپیل بھی کی کہ والدین کو بھی ٹریفک قوانین کی پاسداری کروانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
وائلیشن کے عادی گروہ نے ٹریفک پولیس کے چالانوں سے بچنے کے لئے ہڑتال کی سنگین دھمکی دے دی
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی
پڑھیں:
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، مریم نواز نے کم عمر طلبہ کی گرفتاری روکدی
لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز نے بنوں میں دہشتگردوں کے پولیس سکواڈ پر حملے کی شدید مذمت اور اسسٹنٹ کمشنر شاہ ولی اور 4 شہریوں کے جاں بحق ہونے پر لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ علاوہ ازیں وزیراعلی نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کم عمر طلبہ کو گرفتار کرنے سے روک دیا ہے۔ مریم نواز نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بچوں کو ہتھکڑیاں لگانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ کی زیرصدارت ٹریفک کے مسائل اور قوانین کی خلاف ورزی کے سدباب کے لئے اجلاس میں 16سال کے بچوں کو سمارٹ کارڈ اور موٹرسائیکل ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ اس موقع پر صوبے بھر میں ٹریفک پولیس کو عوام بالخصوص طلبہ کے لئے ہفتہ آگاہی منانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ ہیلمٹ نہ پہننے پر پہلی خلاف ورزی کی صورت میں وارننگ چالان ہوگا۔ ٹریفک کے لئے پہلی مرتبہ ڈرون اور باڈی کیم کا استعمال شروع کر دیا گیا ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ کم عمر طلبہ یا بچوں سے زیادہ والدین کو ٹریفک قوانین سے متعلق بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔ ٹریفک قوانین عوام کی جان کی حفاظت کے لئے بنائے جاتے ہیں۔ عوام کو اپنی حفاظت کے لئے عادتوں کو بدلنا ہوگا۔ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے ہر شہری اپنا کردار ادا کرے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ معصوم بچوں کو نہیں پکڑنا چاہتے مگر قانون کی پاسداری ضروری ہے۔ بچوں کا قصور نہیں ہم نے انہیں ہیلمٹ پہننے کی عادت ہی نہیں ڈالی۔ والدین بچوں کو روڈسیفٹی کے لئے ہیلمٹ کی اہمیت اور ضرورت سے آگاہ کریں۔ ٹریفک پولیس عوام کی عزت نفس کا خصوصی خیال رکھے، بداخلاقی اور بدتمیزی نہ کی جائے۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 2445 پولیس گاڑ یاں قانون کی زد میں آگئیں۔ دوسری جانب مریم نواز شریف نے پنجاب کے عوام کی جانب سے عرب امارات کے بھائی بہنوں اور بصیرت افروز قیادت کو قومی دن مبارکباد دی ہے۔ امارات کے قومی دن پر پیغام میں کہا کہ شیخ محمد بن زاید النہیان وہ رہنما ہیں جنہوں نے وژن کو حقیقت اور حقیقت کو کامیابی میں بدل کر قیادت کا نیا عالمی معیار قائم کیا۔ متحدہ عرب امارات نے ثابت کیا کہ مستقبل انتظار نہیں کرتا اسے تخلیق کیا جاتا ہے۔ متحدہ عرب امارات کی خوشی آج ہماری بھی خوشی ہے کیونکہ بھائی کی مسرت، دل کی مسرت ہے۔ دوسری جانب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت پاکستان کی تاریخ کے پہلے سرکاری آٹزم سکول میں داخلے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ مریم نواز سکول اینڈ ریسورس سینٹر آف آٹزم میں بچوں داخلے شروع ہوچکے۔ سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے مریم نواز سکول اینڈ ریسورس سینٹر آف آٹزم میں داخلہ رجسٹریشن کا آغاز کر دیا۔ آٹسٹک بچوں کے والدین کے لئے آن لائن رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی سہولت دی گئی ہے۔ آٹسٹک بچوں کے والدین autism.punjab.gov.pk پر رجسٹریشن فارم 10 دسمبر تک جمع کرا سکتے ہیں۔