سیفٹی اصولوں کی خلاف ورزی پر نیشنل گرڈ کمپنی پر ایک کروڑ روپےجرمانہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے قواعد و ضوابط اور سیفٹی اصولوں کی خلاف ورزی پر نیشنل گرڈ کمپنی پر ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔
نیپرا حکام کے مطابق کمپنی کو جھمپیر گرڈ اسٹیشن پر مطلوبہ کام مکمل نہ کرنے اور گرڈ و سیفٹی کوڈز پر عمل درآمد میں ناکامی کے باعث شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ ادارے نے کمپنی کو مؤقف پیش کرنے کا پورا موقع فراہم کیا، تاہم اس کے باوجود مطلوبہ اقدامات نہیں کیے گئے۔
اتھارٹی نے کمپنی کو ہدایت کی ہے کہ جھمپیر-II سے متعلق تمام کام مکمل کر کے اس کا تصدیقی سرٹیفیکیٹ جمع کرایا جائے، بصورت دیگر مزید جرمانے بھی عائد کیے جا سکتے ہیں۔
نیپرا نے نیشنل گرڈ کمپنی کو یہ بھی حکم دیا ہے کہ عائد کیا گیا جرمانہ ایک ماہ کے اندر جمع کرایا جائے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کمپنی کو
پڑھیں:
طلال چوہدری کیخلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا کیس، عبوری حکم آگیا
الیکشن کمیشن نے وزیر مملکت برائے امور داخلہ طلال چوہدری کے خلاف ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں عبوری حکم نامہ جاری کر دیا۔
عبوری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ طلال چوہدری نے بار بار ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کی، جواب دہ کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کو منظور کیا گیا۔
جواب دہ کی کمیشن سے غیر حاضری کی کوئی ٹھوس وجہ بیان نہیں کی گئی، ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کے سنگین نتائج ہیں، امیدوار کے نااہل ہونے کی سزا بھی شامل ہے۔
جواب دہ این اے 96 فیصل آباد سے کامیاب امیدوار ہیں، ان کا نوٹیفکیشن مزید احکامات تک جاری نہ کیا جائے۔