انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ، الیکشن کمیشن نے سہیل آفریدی کیخلاف فیصلہ محفوظ کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ، الیکشن کمیشن نے سہیل آفریدی کیخلاف فیصلہ محفوظ کر لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)الیکشن کمیشن نے وزیراعلی سہیل آفریدی کیخلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے وزیراعلی سہیل آفریدی کیخلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس کی سماعت ہوئی، سہیل آفریدی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔
وکیل لیگی امیدوار نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل218 تھری کے تحت کمیشن کو کارروائی کا اختیار ہے، سہیل آفریدی خلاف کارروائی کی جائے۔الیکشن کمیشن حکام نے کہا کہ سہیل آفریدی کے خلاف الگ الگ درخواستیں آئیں، وکیل سہیل آفریدی علی بخاری نے کہا کہ ایک کیس ڈی آر او آفس اور ایک یہاں چل رہا ہے، ہمارے خلاف چاروں درخواستیں یکجا کر دیں۔
وکیل سہیل آفریدی نے کہا کہ اگر حلقے سے باہر تقریر پری پول دھاندلی ہے توآپ نئی روایات ڈال رہے ہیں، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ہم نے آپ کے نکات نوٹ کر لئے ہیں، مناسب حکم جاری کریں گے، بعدا ازاں الیکشن کمیشن نے سہیل آفریدی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرن لیگ کو ووٹر کے بغیر الیکشن لڑنے کی عادت پڑ گئی ہے، چودھری پرویز الٰہی ن لیگ کو ووٹر کے بغیر الیکشن لڑنے کی عادت پڑ گئی ہے، چودھری پرویز الٰہی وزیراعظم کا دانش یونیورسٹی سائٹس کا دورہ، منصوبے کی شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت پاکستان اور ایران کا پارلیمانی اور عوامی سطح پر رابطوں کو فروغ دینے پر اتفاق عمران خان سے ملاقات کیلئے علیمہ خان کا اڈیالہ روڈ پر دھرنا، بڑی تعداد میں کارکنان جمع، نعرے بازی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے الوداعی ملاقات پاکستان میں بے روزگاری کی شرح بڑھ کر 7.1فیصد ہوگئی، ملک میں تقریبا 80لاکھ افراد بے روزگار ہیں، سروے
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سہیل آفریدی کیخلاف فیصلہ محفوظ کر لیا الیکشن کمیشن نے سہیل آفریدی کی نے کہا کہ
پڑھیں:
الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا اور سماعت 4دسمبر تک ملتوی کردی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کیخلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس کی سماعت ہوئی،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے،چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5رکنی کمیشن نے سماعت کی۔
الیکشن کمیشن حکام نے کہاکہ سہیل آفریدی کے خلاف الگ الگ درخواستیں آئیں،وکیل سہیل آفریدی نے کہاکہ ایک کیس ڈی آر او آفس اور ایک یہاں چل رہا ہے،وکیل علی بخاری نے کہاکہ ہمارے خلاف چاروں درخواستیں یکجا کردیں۔
اللّٰہ کو منظور ہوا تو مجھے عمرے پر جانے کی اجازت ملے گی: شیخ رشید
ڈی جی لا نے کہاکہ انتخابات کے انعقاد کیلئے کمیشن کوئی بھی فیصلہ کر سکتا ہے،وزیراعلیٰ کے خلاف عوامی اور ڈی آر او نے شکایات کی ہے،وکیل علی بخاری نے کہاکہ ہمارے وکلا کو سماعت میں آنے نہیں دیا گیا۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ شہر میں نئے افسران آئے ہیں، اس لئے روکا ہوگا، وکیل لیگی امیدوار نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کرپٹ پریکسٹز کے مرتکب ہوئے،سہیل آفریدی کے وکیل نے درخواستیں قابل سماعت ہونے پر اعتراض اٹھا دیا، الیکشن کمیشن نے سہیل آفریدی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
مزید :