ضمنی الیکشن میں شکست پی ٹی آئی کے فوج مخالف بیانیے کا ردِعمل ہے،خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
اسلام آباد: وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں بری شکست کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے دھاندلی کے الزامات متوقع تھے، تاہم انتخابی عمل میں کہیں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چاہے تو عدالتوں میں چلی جائے، معاملہ اقوامِ متحدہ یا عالمی عدالت میں لے جائے، لیکن نتائج واضح ہیں۔
وزیر دفاع نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اندر اور باہر موجود افراد فوج کے خلاف جس قسم کی زبان استعمال کر رہے تھے، ضمنی الیکشن کے نتائج اسی بیانیے کا ردِعمل ہیں۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جن حلقوں سے پی ٹی آئی پہلے جیتی ہوئی تھی، اسی صوبے میں جہاں ان کی اپنی حکومت ہے وہ بھاری اکثریت سے ہار گئے ہیں، جو ظاہر کرتا ہے کہ سابقہ انتخابات میں پی ٹی آئی کے حق میں بے ضابطگیاں ہوئیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ عوام نے ماضی کی زیادتیوں کا ازالہ کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی حکومت کی حلیف ہے اور یہ سیاسی اشتراک برقرار رہے گا۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل پی ٹی آئی نے کہا
پڑھیں:
سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ آصف ،شاداب گرلز کالج کے کانووکیشن کے دوران کامیاب طلبہ میں اسناد اور شیلڈ تقسیم کر رہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
گلزار