پشاور: ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
فائل فوٹو
پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر پر حملے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق مقدمہ دہشت گردی کی دفعات کے تحت پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق موٹرسائیکل سوار 3 دہشت گردوں نے ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ کیا، ایک حملہ آور نے گیٹ پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ 2 حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے اندر داخل ہوئے۔
فیڈرل کانسٹیبلری کے ہیڈکوارٹر پر خودکش حملے کی تحقیقات جاری ہیں، وفاقی اور صوبائی ادارے تحقیقات کرہے ہیں۔
ایف آئی آر کے مطابق جائے وقوع سے 27 سے زیادہ خول برآمد ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری کے ہیڈکوارٹر پر فتنہ الخوارج کے حملے کو ناکام بنایا گیا تھا۔
سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوئی تھے جبکہ دہشت گردوں کے حملے میں ایف سی کے 3 اہلکار شہید ہوئے تھے اور 11 افراد زخمی ہوئے تھے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ہیڈکوارٹر پر ایف سی
پڑھیں:
پشاور ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ کیسے ناکام ہوا؟
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آج صبح تقریباً 8 بجے پشاور کے علاقے صدر، کوہاٹ روڈ پر واقع فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) ہیڈکوارٹر پر فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں نے حملے کی ناکام کوشش کی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے کارروائی کا آغاز ہیڈکوارٹر کے مرکزی گیٹ پر خودکش دھماکے سے کیا۔
ایک خودکش حملے کے فوراً بعد 2 مزید دہشتگرد ہیڈکوارٹر میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے، تاہم سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے نتیجے میں دونوں حملہ آور موقع پر ہی ہلاک کر دیے گئے۔ اس طرح تینوں دہشتگرد مارے گئے۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ حملے میں ایف سی کے 3 اہلکار شہید ہوگئے جبکہ 2 زخمی ہوئے ہیں۔
سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا ہے، جو تاحال جاری ہے۔
مزید تفصیلات سامنے آنے پر آگاہ کیا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں