ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ؛ دہشتگردوں کا اصل ہدف کیا تھا، ابتدائی تحقیقات سامنے آ گئیں
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
پشاور:
ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملہ ناکام بنا دیا گیا، جس میں تینوں دہشت گرد مارے گئے جب کہ ایف سی کے 3 اہلکار شہید ہو گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملے کی ابتدائی تحقیقات سامنے آ گئی ہیں، جس کے مطابق خودکش حملہ آور نے صدر والی سائیڈ سے ہیڈکوارٹر میں داخل ہونے کی کوشش کی ۔
یہ خبر بھی پڑھیں: پشاور؛ ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملہ، 3 دہشتگرد مارے گئے، 3 اہلکار شہید
ابتدائی تحقیقات کے مطابق پہلا خودکش حملہ آور پیدل تھا۔ دھماکا 8 بج کر 11 منٹ پر ہوا۔ ایف سی ہیڈکوارٹر میں سکیورٹی ہائی الرٹ اور بیریئر کی وجہ سے خودکش حملہ آور آگے نہیں جا سکا۔
خودکش حملے کے حوالے سے جاری کی گئی ابتدائی تحقیق میں مزید بتایا گیا ہے کہ حملہ آور کے ساتھیوں کو گیٹ ہی پر مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، جہاں ایف سی کے جوانوں نے بہادری کا مظاہرہ کیا۔خود کش حملے کے بعد دوسرے بمبار نے اندر داخل ہونے کی کوشش کی، جسے ناکام بنا دیا گیا۔
مزید پڑھیں: پشاور؛ ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی
ذرائع کے مطابق ابتدائی تحقیقات اب تک کے شواہد کی بنیاد پر جاری کی گئی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ خودکش دھماکا اس وقت ہوا، جب ہیڈکوارٹر میں پریڈ جاری تھی اور پریڈ کے وقت 450 اہلکار موجود تھے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ 3 خود کش حملہ آور پیدل پیدل آئے ۔ تمام دہشت گردوں نے خود کش بمبار جیکٹس پہن رکھی تھیں۔ دہشت گردی باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت آئے تھےا ور ان کا ٹارگٹ پریڈ تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایف سی ہیڈکوارٹر ابتدائی تحقیقات خودکش حملہ کے مطابق حملہ آور
پڑھیں:
پشاور ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ کیسے ناکام ہوا؟
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آج صبح تقریباً 8 بجے پشاور کے علاقے صدر، کوہاٹ روڈ پر واقع فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) ہیڈکوارٹر پر فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں نے حملے کی ناکام کوشش کی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے کارروائی کا آغاز ہیڈکوارٹر کے مرکزی گیٹ پر خودکش دھماکے سے کیا۔
ایک خودکش حملے کے فوراً بعد 2 مزید دہشتگرد ہیڈکوارٹر میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے، تاہم سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے نتیجے میں دونوں حملہ آور موقع پر ہی ہلاک کر دیے گئے۔ اس طرح تینوں دہشتگرد مارے گئے۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ حملے میں ایف سی کے 3 اہلکار شہید ہوگئے جبکہ 2 زخمی ہوئے ہیں۔
سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا ہے، جو تاحال جاری ہے۔
مزید تفصیلات سامنے آنے پر آگاہ کیا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں