ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی۔

پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹرز پر خودکش حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی۔۔!! pic.twitter.com/yjeMGysQ36

— Khurram Iqbal (@khurram143) November 24, 2025

فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر کے مرکزی دروازے پر لگے کیمرے سے ریکارڈ ہونے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خوفناک دھماکا مرکزی دروازے پر صبح 8 بج کر 11 منٹ پر ہوا، جس کے فوراً بعد جائے وقوع پر بھگدڑ مچ گئی۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق گیٹ پر ہونےو الے پہلے خودکش حملے کے بعد دو حملہ آوروں نے اندر داخل ہونے کی کوشش کی، جس پر فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملہ ناکام بنا دیا۔

واقعے میں تینوں دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے۔

????????پشاور ایف سی ہیڈ کوارٹرز مرکزی گیٹ خودکش دھماکے کے سی سی ٹی وی فوٹیج ۔۔۔ pic.

twitter.com/C8AKJ2cJvb

— Azaad Urdu (@azaad_urdu) November 24, 2025

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سی سی ٹی وی فوٹیج خودکش حملے ایف سی

پڑھیں:

پشاور، دہشتگردوں کا ایف سے ہیڈکوارٹرز پر حملہ، 3 دہشتگرد ہلاک

پشاور میں دہشت گردوں نے فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز پر حملہ کیا، سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 3 خودکش حملہ آوروں نے فیڈرل کانسٹیبلری پر حملہ کیا، ایک خودکش حملہ آور نے خود کو مرکزی گیٹ پر اڑایا۔

ڈاکٹر میاں سعید نے کہا کہ دو خودکش حملہ آور فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر کے اندر داخل ہوئے، فیڈرل کانسٹیبلری کے اہلکاروں نے دونوں حملہ آوروں پر فائرنگ کی، تینوں خودکش حملہ آور مارے گئے ہیں۔

سی سی پی او پشاور نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کے حملے کے باعث سنہری مسجد روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

خودکش حملے میں فیڈرل کانسٹیبلری کے 3 اہلکار شہید

علاوہ ازیں ڈپٹی کمانڈنٹ فیڈرل کانسٹیبلری جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ خودکش حملے میں فیڈرل کانسٹیبلری کے 3 اہلکار شہید ہوئے۔ فیڈرل کانسٹیبلری کے جوانوں نے بہادری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ حملے کے بعد ریسکیو ٹیمیں اور پولیس کی بھاری موقع پر پہنچ گئی جبکہ ہیڈکوارٹر میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں 2 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

حملے سے متعلق علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ ایف سی ہیڈ کوارٹر کی جانب سے فائرنگ کی آوازیں سنائی دیں۔

فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر میں 2 خودکش دھماکے ہوئے: آئی جی

آئی جی خیبرپختونخوا پولیس ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر میں 2 خودکش دھماکے ہوئے ہیں۔

جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے آئی جی ذوالفقار حمید نے کہا کہ ایک دھماکا مین گیٹ پر اور دوسرا موٹر سائیکل اسٹینڈ پر ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں 2 حملہ آور مارے جاچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملہ ناکام، 3 دہشتگرد ہلاک
  • وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی پشاور ایف سی ہیڈکوارٹر حملے کی مذمت
  • پشاور: ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ، دہشتگردوں کی شناخت ہوگئی
  • پشاور : فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر پر خودکش دہشتگردوں کے حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی۔
  • ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ؛ دہشتگردوں کا اصل ہدف کیا تھا، ابتدائی تحقیقات سامنے آ گئیں
  • پشاور؛ ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملہ، 3 دہشتگرد مارے گئے، 3 اہلکار شہید
  • پشاور، دہشتگردوں کا ایف سے ہیڈکوارٹرز پر حملہ، 3 دہشتگرد ہلاک
  • پشاور؛ ایف سی ہیڈکوارٹر  پر خودکش حملہ،  آپریشن جاری