پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) ہیڈکوارٹر پر ہونے والے خودکش حملے کی تحقیقات میں تیزی آ گئی ہے اور دہشت گردی کی اس کارروائی سے متعلق نئے انکشافات سامنے آئے ہیں۔
سی ٹی ڈی کے مطابق تحقیقات میں ہلاک دہشت گردوں کے جسمانی اعضا حاصل کر لیے گئے ہیں اور انہیں ڈی این اے ٹیسٹنگ کے لیے لیبارٹری بھیج دیا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ تینوں حملہ آور ایک ہی موٹر سائیکل پر آئے تھے۔ کوہاٹ روڈ اور سول کوارٹر کے راستے سے گزرتے ہوئے یہ حملہ آور جائے وقوعہ پر پہنچے اور ایف سی ہیڈکوارٹر سے کچھ فاصلے پر اپنی موٹر سائیکل کھڑی کی۔
سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کے پاس کلاشنکوف اور 8 سے زائد دستی بم بھی موجود تھے۔ پولیس نے حملے میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل بھی قبضے میں لے لی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایف سی ہیڈکوارٹر پر دہشت گردوں کی اس کارروائی میں تین اہلکار شہید اور 11 زخمی ہوئے، جبکہ سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں تینوں حملہ آور ہلاک ہو گئے تھے۔ یہ تحقیقات حملے کے پس منظر اور دہشت گردوں کے ممکنہ نیٹ ورک کو سمجھنے میں مدد فراہم کریں گی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ایف سی

پڑھیں:

پشاور: ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج

فائل فوٹو

پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر پر حملے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کر لیا گیا ہے۔ 

پولیس کے مطابق مقدمہ دہشت گردی کی دفعات کے تحت پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق موٹرسائیکل سوار 3 دہشت گردوں نے ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ کیا، ایک حملہ آور نے گیٹ پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ 2 حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے اندر داخل ہوئے۔

پشاور: ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ، دہشتگردوں کی شناخت ہوگئی

فیڈرل کانسٹیبلری کے ہیڈکوارٹر پر خودکش حملے کی تحقیقات جاری ہیں، وفاقی اور صوبائی ادارے تحقیقات کرہے ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق جائے وقوع سے 27 سے زیادہ خول برآمد ہوئے ہیں۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری کے ہیڈکوارٹر پر فتنہ الخوارج کے حملے کو ناکام بنایا گیا تھا۔

سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوئی تھے جبکہ دہشت گردوں کے حملے میں ایف سی کے 3 اہلکار شہید ہوئے تھے اور 11 افراد زخمی ہوئے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • ایف سی ہیڈکوارٹر حملہ، تحقیقات میں کافی پیش رفت ہوچکی، آئی جی
  • پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملے  کا مقدمہ درج
  • ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملے کی تحقیقات میں پیش رفت،  مزید انکشافات
  • پشاور؛ ایف سی ہیڈکوارٹر پر دہشتگردوں کے حملے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج
  • پشاور: ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج
  • پشاور ایف سی ہیڈکوارٹر پر دہشت گردوں کا حملہ قابلِ مذمت ہے، علامہ نثار قلندری
  • پشاور: ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ ناکام، صدر مملکت اور وفاقی وزیر داخلہ کی مذمت
  • ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ؛ دہشتگردوں کا اصل ہدف کیا تھا، ابتدائی تحقیقات سامنے آ گئیں
  • پشاور؛ ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملہ، 3 دہشتگرد مارے گئے، 3 اہلکار شہید