’2 سے 4 ماہ میں ایشوریہ رائے کی جانب سے پیغامِ نکاح آجائے گا‘، مفتی عبدالقوی کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
پاکستانی مذہبی اسکالر مفتی عبدالقوی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے جس میں وہ بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے سے نکاح کرنے سے متعلق بیان دیتے نظر آتے ہیں۔
وائرل ویڈیو میں مفتی عبدالقوی نے دعویٰ کیا کہ ایشوریا رائے اور ان کے شوہر ابھیشیک بچن کے درمیان علیحدگی کی صورتحال پیدا ہو رہی ہے، اور اگر ایسا ہوا تو ’دو سے چار ماہ میں ایشوریا رائے کی جانب سے میرے لیے پیغامِ نکاح آجائے گا‘۔
میزبان نے جب ان سے استفسار کیا کہ ایک غیر مسلم خاتون سے شادی کس طرح ممکن ہے، تو مفتی قوی نے راکھی ساونت کے مذہب کی تبدیلی کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اب ان کا نام فاطمہ ہے، اسی طرح ایشوریا رائے کو بھی پہلے مسلمان کروں گا اور ان کا نام عائشہ رائے رکھوں گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی مفتی عبدالقوی نے بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت کو شادی کی پیشکش کی تھی، جس پر راکھی ساونت نے ردِعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ مفتی قوی کو جھیلنا آسان نہیں اور وہ بہت مختلف ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ابھیشیک بچن ایشوریا رائے ایشوریا رائے طلاق بالی ووڈ راکھی ساونت مفتی عبدالقوی شادی.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ابھیشیک بچن ایشوریا رائے ایشوریا رائے طلاق بالی ووڈ راکھی ساونت مفتی عبدالقوی شادی مفتی عبدالقوی ایشوریا رائے راکھی ساونت
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈ سے تباہی، 28 افراد جاں بحق، 47 گھر متاثر
پشاور:خیبر پختونخوا میں 19 جولائی سے اب تک ہونے والی تیز بارشوں اور فلش فلڈ سے گھروں کی چھتیں و دیواریں گرنے اور سیلابی ریلے میں بہہ جانے کے باعث 28 افراد جاں بحق اور 29 افراد زخمی ہوگئے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مجموعی طور پر جاں بحق افراد میں 10 مرد، 15 بچے اور 3 خواتین جبکہ زخمیوں میں 13 مرد، 9 خواتین اور 7 بچے شامل ہیں۔ تیز بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مجموعی طور پر 47 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 37 گھروں کو جزوی اور 10 گھر مکمل منہدم ہوئے۔
حادثات صوبے کے مختلف اضلاع پشاور، نوشہرہ، خیبر، مردان، بونیر، باجوڑ، شانگلہ، صوابی، چترال اپر و لوئر، دیر لوئر اور اپر، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان اپر، ٹانک، تور غر اور کرم اور شمالی و جنوبی وزیرستان میں پیش آئے۔
پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداراے آپس میں رابطے میں ہیں اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو متاثرین کو جلد امدادی سامان فراہم کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ عوام سےاپیل کی جاتی ہے کہ بلا وجہ سفر سے گریز کریں اور حساس سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں اور حکومتی اداروں کی جانب سے الرٹس اور ایڈوائزری پر عمل کریں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے۔ عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع، موسمی صورتحال سے آگاہی اور معلومات کے لیے فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔