مٹن، بیف اور مچھلی کھانےکی ویڈیو وائرل، رنبیر کپور کو تنقید کا سامنا
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
ممبئی (ویب دیسک) سبزی خور ہونے کا دعویٰ کرنے والے بولی وڈ اداکار رنبیر کپور کی مٹن، بیف، مچھلی اور پائے کھانے کی ویڈیو وائرل ہونے پر اداکارہ کو تنقید کا سامنا ہے۔
بھارتی اخبار ’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق رنبیر کپور ان دنوں اپنی آنے والی ہندو مذہبی کہانی پر بنائی جانے والی فلم ’رامائن‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس میں وہ بھگوان رام کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے اور انہوں نے شوٹنگ کے دوران مٹن اور بیف نہ کھانے کا اعلان کیا تھا۔
اداکار کی میڈیا ٹیم نے بھی فلم کی شوٹنگ کے وقت بتایا تھا کہ چوں کہ رنبیر کپور فلم میں بھگوان رام کے روپ میں نظر آئیں گے، اس لیے وہ پوری فلم کی شوٹنگ کے دوران شراب اور سگریٹ نوشی نہیں کریں گے اور نہ ہی گوشت اور چکن کھائیں گے۔
تاہم اب ان کی جانب سے کپور خاندان کے افراد کے ساتھ دعوت میں مٹن، بیف، مچھلی اور پائے کے سالن کو مزے لے لے کر کھانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس پر صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔
مذکورہ ویڈیو ’ڈائننگ ود دی کپورز‘ نامی شو کی ہے، جو راج کپور کی 100ویں سالگرہ کے موقع پر بنائی گئی تھی اور اس وقت بھی رنبیر کپور کی فلم کی شوٹنگ جاری تھی۔
رنبیر کپور نے حال ہی میں بتایا تھا کہ وہ فلم ’رامائن‘ میں لارڈ رام کا کردار ادا کرنے کی تیاری میں سخت ’ساتوک‘ (ساتویک) لائف اسٹائل اپنا چکے ہیں۔
انہوں نے بتایا تاھ کہ انہوں نے شراب، سگریٹ اور غیر سبزی والے کھانے چھوڑ دیے ہیں۔
لیکن ویڈیو میں رنبیر کپور اپنے خاندان کے ساتھ مچھلی کا سالن اور چاول، جنگلی مٹن اور پایہ کھاتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں اداکارہ کی ماں نیتو کپور، کزن کرینہ کپور اور ان کے شوہر سیف علی خان بھی موجود ہیں۔
سوشل میڈیا پر لوگوں نے رنبیر کپور پبلک ریلیشنز (پی آر) ٹیم پر تنقید کا نشانہ بنایا اور لکھا کہ وہ جھوٹے دعوے پھیلا رہی ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ رنبیر کپور کی پی آر ٹیم نے کہا تھا کہ رامائن فلم میں رام کا کردار ادا کرنے کے احترام میں انہوں نے غیر سبزی والے کھانے چھوڑ دیے ہیں لیکن ویڈیو میں وہ خاندان کے ساتھ مچھلی، مٹن اور پایہ کھاتے نظر آ رہے ہیں۔
کچھ صارفین نے لکھا کہ انہیں لگتا ہے بولی وڈ اداکاروں کی پی آر ٹیموں کو فائر کر دینا چاہیے، خاص طور پر رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی ٹیم کو، کیوں کہ وہ کلائنٹس کی ویڈیوز چیک کیے بغیر ایسی احمقانہ باتیں پوسٹ کر دیتی ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
تشدد اور بال کاٹنے کی وائرل ویڈیو، متاثرہ لڑکی کا بیان سامنے آگیا
گزشتہ روز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک خاتون پر تشدد اور اس کے بال کاٹے جانے کے واقعے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پولیس نے ویڈیو میں نظر آنے والے ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے، جبکہ متاثرہ لڑکی کا ویڈیو بیان بھی سامنے آ گیا ہے۔
متاثرہ خاتون نے اپنا نام ایمان بتایا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ڈیڑھ ماہ قبل پیش آیا تھا۔ اپنے بیان میں اس نے بتایا کہ ثنا نامی لڑکی اور ارمان نامی شخص اسے اس کے گھر سے لے کر مصریال روڈ، کرسچن کالونی میں واقع ایک فلیٹ میں گئے، جہاں اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، اس کے بال کاٹے گئے اور ویڈیو بنائی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: مساج سیلون میں خاتون کے بال کاٹنے کا واقعہ، ملزمان گرفتار
ایمان کے مطابق ملزمان بعد ازاں اسے بحریہ ٹاؤن میں ایک اور فلیٹ میں لے گئے، جہاں اسے مبینہ طور پر اسلحے کے زور پر دھمکایا گیا اور مزید ویڈیو ریکارڈ کی گئی۔ متاثرہ خاتون نے بتایا کہ اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ اس کا کہنا تھا کہ مصریال روڈ کے مقام پر ارمان کے ساتھ درانی، مٹھو اور ایک نامعلوم شخص سمیت 4 افراد موجود تھے۔
اسلام آباد میں نوجوان لڑکی پر تشدد اور بال کاٹنے کے افسوسناک واقعہ کے بعد متاثرہ لڑکی کاویڈیو بیان سامنے آگیا ۔۔ ایمان نام کی لڑکی سے ڈیڑھ مہینے پہلے واقعہ پیش ایا ہے ثنا نام کی لڑکی اور ارمان نام کا لڑکا مجھے زبردستی اپنے فلیٹ پر لیکر گئے pic.twitter.com/Km01nM9bOp
— صحرانورد (@Aadiiroy2) November 24, 2025
متاثرہ لڑکی نے کہا کہ اس کی ویڈیو بعد میں سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی، جس کا علم اسے لوگوں کے ذریعے ہوا۔ اس نے متعلقہ حکام سے ملزمان کے خلاف کارروائی کی اپیل کی ہے۔
اسلام آباد پولیس نے متاثرہ لڑکی کو ٹریس کر کے وقوعہ سے متعلق بیان ریکارڈ کیا۔ مختلف مقامات پر چھاپے مار کر ویڈیو میں ملوث افراد کو حراست میں لیا گیا، تاہم دوران تفتیش یہ بات سامنے آئی کہ معاملہ دراصل راولپنڈی کی حدود کا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہمیں بچا لیں اس سے پہلے کے مار دیا جائے، 22 سالہ لڑکی نے ایسا کیوں کہا؟
متاثرہ خاتون اور گرفتار ملزمان کو متعلقہ پولیس کے حوالے کیا جا رہا ہے۔ ویڈیو وائرل ہونے پر ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کی تھی اور بروقت کارروائی پر تھانہ لوہی بھیر کی پولیس ٹیم کو شاباش دی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد پولیس خاتون کے بال کاٹنے کا واقعہ مساج سینٹر وائرل ویڈیو