’میرے ابو بہت ڈانٹیں گے‘، سیلفی فرمائش پر نسیم شاہ کا خاتون مداح کو جواب، ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ ایک مداح کو سیلفی کی درخواست کرنے پر معصومانہ انداز میں جواب دیتے نظر آتے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نسیم شاہ اسٹیڈیم میں مداحوں سے بات چیت کر رہے ہیں، جب ایک خاتون مداح ان سے سیلفی کی فرمائش کرتی ہیں۔ اس پر نسیم شاہ نے کہا کہ ’گھر سے ڈانٹ پڑے گی، میں مذاق نہیں کر رہا، میرے ابو بہت ڈانٹتے ہیں‘۔
میرے ابو بہت ڈانٹیں گے ????❤️ pic.
— Ans (@PakForeverIA) November 24, 2025
نسیم شاہ کے یہ معصوم اور دوستانہ انداز وہاں موجود تمام افراد کو ہنسنے پر مجبور کر گیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے بھی ان کی سادگی اور شائستگی کی تعریف کی اور ویڈیو کو خوب شیئر کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
نسیم شاہ نسیم شاہ ویڈیو وائرلذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: نسیم شاہ نسیم شاہ ویڈیو وائرل نسیم شاہ
پڑھیں:
محمد وسیم جونیئر کا ناقابل یقین کیچ، ویڈیو وائرل
راولپنڈی:قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر نے سری لنکا کے خلاف میچ میں باؤنڈری پر کیچ لے کر شائقین کو حیران کر دیا۔
راولپنڈی میں کھیلے گئے سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اہم میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
میچ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں صاحبزادہ فرحان اور محمد نواز نے جہاں شاندار کاکردگی دکھائی وہیں محمد وسیم جونیئر بھی فیلڈنگ میں کسی سے پیچھے نہ رہے۔ انہوں نے ایک سری لنکن کے کھلاڑی کو رن آؤٹ اور دوسرے کا باؤنڈر پر ناقابل یقین کیچ تھاما۔
محمد نواز کو 16 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا سب سے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔
- Gun fielder. ✅️
- Handy with the bat. ✅️
- Excellent bowler. ✅️
WASIM JR IS A COMPLETE PACKAGE. ???? pic.twitter.com/y4FrJ4oPKe
سری لنکن کھلاڑی کمنڈو مینڈس نے محمد نواز کی گیند پر چھکا لگانے کی کوشش کی تاہم باؤنڈری پر موجود محمد وسیم نے حیرت انگیز کیچ لے کر بلے باز اور شائقین کو حیران کر دیا۔
محمد وسیم نے جب باؤنڈری پر کیچ تھاما تو اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکے تو باؤنڈر سے باہر جاتے ہوئے گیند ہوا میں اچھال دی اور دوبارہ باؤنڈری کے اندر آکر کیچ تھام لیا۔
اس طرح، کمنڈو مینڈس 3 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ سری لنکن ٹیم 129 رنز کا ہدف ہی دے سکی جسے پاکستان ٹیم نے 15.3 اوور میں حاصل کر لیا۔