2025-10-05@02:19:59 GMT
تلاش کی گنتی: 14
«یہ ایپ»:
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) مشہور ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے ایپ اسٹور سے امریکا کی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (آئی سی ای) ایجنٹس کی نقل و حرکت کو گمنام طور پر رپورٹ کرنے کے لیے استعمال ہونے والی کئی ایپس ہٹادیں۔ یہ اقدام ٹرمپ انتظامیہ کے دباؤ کے بعد کیا گیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق گزشتہ چند ماہ میں یہ ایپس تیزی سے مقبول ہو گئی تھیں کیونکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملک بدری مہم ملک بھر کے شہروں میں زور پکڑ رہی تھی۔ تاہم ٹرمپ انتظامیہ کے حکام نے ان ایپس پر سخت تنقید کی تھی، ان کا کہنا تھا کہ یہ ایپس اہلکاروں کی جان کو خطرے میں ڈالتی ہیں۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
برطانیہ میں پولیس نے واٹس ایپ پر کی گئی چند چیٹس کی مدد سے ایک ایسے منشیات فروش کا سراغ لگایا جو بظاہر ایک عام سا شہری تھا لیکن حقیقت میں وہ جنوبی ویلز میں کوکین اور ہیروئن کے کروڑوں پاؤنڈز کے کاروبار کا ماسٹر مائنڈ نکلا۔ بی بی سی کی ایک تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق 34 سالہ رابرٹ اینڈریوز جونیئر نیوپورٹ میں اپنے خاندان کے ساتھ ایک سادہ سے گھر میں رہتا تھا۔ نہ مہنگی گاڑیاں، نہ برانڈڈ کپڑے اور نہ ہی کسی مجرمانہ پس منظر کی نشاندہی لیکن پولیس کے خفیہ آپریشن نے ثابت کر دیا کہ سادگی کے اس پردے کے پیچھے ایک منظم جرائم پیشہ نیٹ ورک کام کر رہا تھا۔ واٹس ایپ چیٹ نے پردہ...
برطانیہ کے وزیرِ اعظم کیئراسٹارمر نے امریکا میں برطانوی سفیر پیٹر مینڈلسن کو سبکدوش کردیا ہے، جب یہ انکشاف ہوا کہ ان کے تعلقات سزا یافتہ امریکی فنانسر جیفری ایپسٹین سے کہیں زیادہ گہرے تھے جتنا پہلے سمجھا گیا تھا۔ امریکی بزنس مین جیفری ایپسٹین جو 2019 میں جیل میں پر اسرار طور پر مردہ پایا گیا، کم عمر لڑکیوں کے ساتھ جنسی استحصال اور انسانی اسمگلنگ جیسے سنگین جرائم میں سزا یافتہ تھا اور متعدد عالمی سیاستدانوں، سرمایہ کاروں اور بااثر شخصیات سے تعلقات رکھتا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: قطر پر حملہ: برطانوی وزیراعظم اور اسرائیلی صدر کے درمیان ملاقات ’جھڑپ‘ میں بدل گئی پیٹر مینڈلسن جو ماضی میں لیبر پارٹی کی کامیابیوں میں کلیدی حیثیت رکھتے تھے، کو برطانیہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: آل پاکستان سیکیورٹی ایجنسی ایسوسی ایشن ( ایپسا ) نے واجبات کی عدم ادائیگی پر جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کراچی ( جے پی ایم سی ) کو بلیک لسٹ کرنے کا عندیہ دے دیا۔میڈیا ذرائع کے مطابق آل پاکستان سیکیورٹی ایجنسی ایسوسی ایشن ( ایپسا ) نے محکمہ صحت سندھ کو مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جناح ہسپتال میں ایپسا کی رکن نجی سیکیورٹی کمپنی کی جانب سے سیکیورٹی لگائی گئی ہے۔مراسلےمیں کہا گیا ہے کہ نجی سیکیورٹی کمپنی کو 2022-2023کے واجبات اب تک ادا نہیں کیےگئے، جناح ہسپتال پرنجی سیکیورٹی کمپنی کے 29لاکھ 75 ہزارسے زائد واجبات ہیں۔ذرائع کے کہنا ہے کہ ایپسا کے مطابق واجبات کی ادائیگی کے لیے...
ویب ڈیسک: نویں جماعت اور دسویں جماعت کے امتحانات کا پرچہ سوشل میڈیا پر لیک ہوگیا۔ لاڑکانہ میں تعلیمی بورڈ کے تحت نویں جماعت کے سندھی زبان کے پرچے کی تاخیر کا سامنا رہا اور یہ واٹس ایپ گروپ کے ذریعے آؤٹ ہوگیا۔ نقل مافیا نے واٹس ایپ گروپ بنائے، جن کے ذریعے سوالات کے جوابات حل کرائے جا رہے تھے۔ خیرپور میں بھی نقل کا سلسلہ جاری رہا جہاں دسویں جماعت کے کیمسٹری کے پرچے کو واٹس ایپ گروپ پر وائرل کردیا گیا۔ طلبہ نے نقل کے لیے گروپ بنایا اور اساتذہ کی مدد سے موبائل فون کا استعمال کیا۔ لاہور؛ یوٹیلیٹی سٹوروں سے گھی اور آئل خریدنے والوں کیلئے بری خبر ڈہرکی کے شاہ لطیف امتحانی سینٹر...
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2025ء)امریکی نگراں ادارے امریکن اوور سائیٹ نے صدر ٹرمپ انتظامیہ کے اعلی عہدیداروں کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق مقدمے میں وزیر دفاع، ڈائریکٹر انٹیلی جنس، سی آئی اے ڈائریکٹر، وزیر خزانہ اور وزیر خارجہ کو نامزد کیا گیا ہے۔(جاری ہے) امریکن اوور سائیٹ کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ امریکی عہدیداروں نے یمن پر حملے کے فوجی منصوبے پر بات چیت کے لیے میسجنگ ایپ سگنل کا استعمال کیا۔امریکن اوور سائیٹ کے مطابق میسجنگ ایپ سگنل کا استعمال فیڈرل ریکارڈز ایکٹ کی خلاف ورزی ہے، سگنل خودکار طور پر پیغامات حذف کرسکتا ہے۔ سگنل پر بھیجے گئے پیغامات کو سرکاری ریکارڈ قرار دے کر محفوظ...
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2025ء) امریکی ٹیک کمپنی ایپل نے اعلان کیا ہے کہ وہ چین میں ڈویلپرز کی اگلی نسل کے لیے ژی جیانگ یونیورسٹی کو نئے 30 ملین یوآن (تقریباً 4.18 ملین امریکی ڈالر) کے عطیہ کے ساتھ اپنی مدد کو تیز کر رہا ہے۔ شنہوا کے مطابق ایپل کے سی ای او ٹم کک نے یونیورسٹی کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ کوڈنگ ایک طاقتور ٹول ہے جو لوگوں کو مکمل طور پر نئے طریقوں سے مسائل پر بات چیت کرنے اور حل کرنے کی طاقت دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ژی جیانگ یونیورسٹی کے ساتھ اپنی دہائی پرانی شراکت داری کو بڑھانے پر فخر ہے...
فری میسجنگ ایپ سگنل اس وقت سرخیوں میں آئی جب وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی کہ اسے سینیئر امریکی حکام کے درمیان خفیہ گروپ چیٹ کے لیے استعمال کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ انتظامیہ نے یمن میں حوثی باغیوں پر فوجی حملوں کی خبر کیوں لیک کی؟ بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق اٹلانٹک کے ایڈیٹر ان چیف جیفری گولڈ برگ کو نادانستہ طور پر اس گروپ میں شامل کر لیا گیا تھا جہاں یمن میں حوثی گروپ کے خلاف حملے کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ ڈیموکریٹک پارٹی کے سینیٹ لیڈر چک شومر نے اسے تاریخ کی سب سے حیران کن فوجی انٹیلیجنس لیکس قرار دیا اور تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ لیکن اصل میں...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کو پیر کے روزعالمی سطح پر سروس بندش کا سامنا کرنا پڑا، جس کے باعث ہزاروں صارفین کو مشکلات پیش آئیں۔ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق، امریکہ، برطانیہ اور بھارت سمیت کئی ممالک سے بڑی تعداد میں شکایات موصول ہوئیں۔ امریکہ سے 18,000، برطانیہ سے 10,000 اور بھارت سے 2,000 صارفین نے سروس معطلی کی اطلاع دی۔ امریکہ میں 57% صارفین کو ایپ میں، 34% کو ویب سائٹ پر جبکہ 9% کو سرور کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ برطانیہ میں بھی 61% صارفین ایپ، 34% ویب سائٹ اور 5% سرور کے مسائل سے دوچار ہوئے۔ یہ خلل دوپہر 3:20 بجے (IST) شروع ہوا اور چند منٹوں میں اپنی شدت پر...
لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ میں واٹس ایپ گروپ میں نازیبا پیغامات کے معاملے کی تحقیقات کے دوران لیبر پارٹی نے 11 کونسلر وںکو معطل کر دیا۔ چند روز قبل برطانوی وزیر صحت کو سوشل میڈیا پرنامناسب تبصرہ کرنے پر وزارت سے فارغ کر دیا گیا تھا۔خبررساں اداروں کے مطابق اینڈریوگیون کو اپنے حلقے کے عوام اور پارلیمان کے دیگر ارکان کی توہین کرنے والے واٹس ایپ پیغامات بھیجنے پر برطرف کیا گیا تھا۔
لیبر پارٹی نے واضح کیا ہے کہ اگر کوئی اور رکن پارلیمنٹ یا وزیر اینڈریو گوئن واٹس ایپ گروپ اسکینڈل میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ پارٹی کے ایک سینئر عہدیدار نے مقامی میڈیا سے گفتگو میں تصدیق کی کہ اس معاملے پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔ یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب صحت کے وزیر کو ایک گروپ چیٹ میں متنازع تبصرے کرنے پر برطرف کر دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق انہوں نے مبینہ طور پر یہودی مخالف (antisemitic) ریمارکس دیے اور ایک بزرگ خاتون ووٹر کے بارے میں غیر اخلاقی بیان دیا، جس میں انہوں نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ وہ اگلے انتخابات...
ویب ڈیسک— چین کی کمپنی بائٹ ڈانس کی ملکیت ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ’ٹک ٹاک‘ نے کہا ہے کہ وہ امریکہ میں اپنی سروسز بحال کر رہی ہے۔ ٹک ٹاک نے اتوار کو امریکہ میں اپنی سروسز دوبارہ بحال کی ہیں۔ اس سے ایک روز قبل یہ سروسز بند کر دی گئی تھیں۔ ویڈیوز شیئرنگ ایپلی کیشن کا یہ اقدام امریکہ کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں ٹک ٹاک پر وفاقی قانون کے تحت پابندی پر انہوں نے کہا ہے کہ وہ اپنی صدارت کے پہلے دن اس پابندی کو ایگزیکٹو آرڈر کے تحت روک سکتے ہیں۔ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایگزیکٹو آرڈر جاری کریں گے جس سے ٹک...
خبردار!!! آپ کی پسندیدہ ایپلی کیشنز ’ٹنڈر‘ اور ’کینڈی کرش‘ آپ کی جاسوسی کر رہی ہیں۔ موجودہ اسمارٹ فونز ذہانت کا مرہون منت ہیں، ایپس اور گیمز کے وسیع ماحولیاتی نظام سے جن کی وہ حمایت کرتے ہیں، تاہم وہ ایپس اور گیمز جن پر لاکھوں لوگ روزانہ انحصار کرتے ہیں، شاید اتنی نجی یا محفوظ نہ ہوں جیسا کہ ہم سمجھتے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لوکیشن ڈیٹا بروکر، گریوی اینا لیٹکس میں حالیہ ڈیٹا کی خلاف ورزی پر روشنی ڈالی گئی ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کچھ مقبول ترین ایپس اپنے صارفین کی ریئل ٹائم لوکیشنز تک رسائی حاصل کرکے ان کی جاسوسی کرتی ہیں۔ اگرچہ اس ڈیٹا کی خلاف ورزی کی صحیح تفصیلات معلوم ہونا ابھی...
کیلیفورنیا (نیوز ڈیسک) ٹک ٹاک کی انتظامیہ نے 19 جنوری تک شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن کو امریکا میں بند کرنے کا عندیہ دے دیا۔ٹک ٹاک انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ اگر امریکی حکومت یا سپریم کورٹ نے ایپلی کیشن کی پابندی کی تاریخ میں کوئی توسیع نہیں کی یا اسے رعایت دینے کا اعلان نہیں کیا گیا تو ایپلی کیشن کو امریکا میں 19 جنوری کو بند کر دیا جائے گا۔ امریکی حکومت نے ٹک ٹاک کو قومی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے کمپنی کو 19 جنوری تک ٹک ٹاک کے امریکی آپریشنز کو کسی بھی امریکی شخص یا کمپنی کو فروخت کرنے کا قانون بنا رکھا ہے۔امریکی حکومت کی جانب سے بنائے گئے قانون کے مطابق...