نقل مافیا سرگرم،مختلف شہروں میں پرچے سوشل میڈیا پر آؤٹ
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
ویب ڈیسک: نویں جماعت اور دسویں جماعت کے امتحانات کا پرچہ سوشل میڈیا پر لیک ہوگیا۔
لاڑکانہ میں تعلیمی بورڈ کے تحت نویں جماعت کے سندھی زبان کے پرچے کی تاخیر کا سامنا رہا اور یہ واٹس ایپ گروپ کے ذریعے آؤٹ ہوگیا۔ نقل مافیا نے واٹس ایپ گروپ بنائے، جن کے ذریعے سوالات کے جوابات حل کرائے جا رہے تھے۔
خیرپور میں بھی نقل کا سلسلہ جاری رہا جہاں دسویں جماعت کے کیمسٹری کے پرچے کو واٹس ایپ گروپ پر وائرل کردیا گیا۔ طلبہ نے نقل کے لیے گروپ بنایا اور اساتذہ کی مدد سے موبائل فون کا استعمال کیا۔
لاہور؛ یوٹیلیٹی سٹوروں سے گھی اور آئل خریدنے والوں کیلئے بری خبر
ڈہرکی کے شاہ لطیف امتحانی سینٹر میں کیمسٹری کے پرچے کی نقل کے دوران سینٹر کے عملے کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا۔ انتظامیہ نے ابھی تک اس معاملے کا نوٹس نہیں لیا ہے۔
گھوٹکی میں بھی میٹرک کے امتحانات کے دوران دسویں جماعت کا کیمسٹری کا پرچہ وقت سے پہلے سوشل میڈیا پر آؤٹ ہوگیا اور ضلع انتظامیہ لاعلم رہی۔
ان امتحانات میں نقل کی پھیلتی ہوئی سرگرمیاں اور واٹس ایپ گروپوں کا استعمال، سندھ حکومت کے دعووں کے برعکس تعلیم میں بدعنوانی کی نشاندہی کر رہے ہیں جس پر تعلیمی ادارے اور انتظامیہ کی خاموشی سوالیہ نشان بن گئی ہے۔
ٹک ٹاک کا والدین کے لئے زبردست فیچر متعارف
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: واٹس ایپ گروپ
پڑھیں:
ملک کے مختلف شہروں میں دھند کے باعث حدِ نگاہ کم: متعدد پروازوں کو منسوخی اور تاخیر کا سامنا
---فائل فوٹوملک کے مختلف شہروں لاہور، اسلام آباد، سیالکوٹ، فیصل آباد اور ملتان ایئرپورٹس پر آج بھی دھند کے باعث حدِ نگاہ کم ہے جس نتیجے میں متعدد فلائٹس تاخیر کا شکار ہیں۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق انتظامی معاملات کے سبب 2 پروازیں منسوخ جبکہ 34 میں تاخیر کر دی گئی ہے۔
لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹس سے روانگی کی 15 پروازوں میں تاخیر ہوئی ہے۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق قومی ایئر کی کراچی اسلام آباد کی 2 پروازوں پی کے 300، 301 میں 5 گھنٹے کی تاخیر ہے، قومی ایئر کی کراچی سے اسلام آباد کی صبح 7 بجے کی پرواز دن 12 بجے روانہ ہوگی۔
نجی ایئر لائن کی اسلام آباد سے ابوظبی کی 2 پروازوں میں 8 کی گھنٹے کی جبکہ نجی ایئر کی اسلام آباد سے ریاض اور جدہ کی 2 پروازوں میں آج بھی 19 گھنٹے تاخیر ہے۔
لاہور سے بحرین کی قومی ایئر کی 2 پروازوں میں 4 اور ساڑھے 7 گھنٹے تاخیر ہے جبکہ لاہور جدہ کی نجی ایئر کی ایک پرواز میں آج بھی 19 گھنٹے تاخیر ہے۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے قومی ایئر کی جدہ کی پرواز پی کے 732 میں سوا 6 گھنٹے جبکہ کراچی سے نجی ایئرکی دبئی کی پروازوں پی اے 110، 111 میں 2 گھنٹے کی تاخیر ہے۔