---فائل فوٹو 

ملک کے مختلف شہروں لاہور، اسلام آباد، سیالکوٹ، فیصل آباد اور ملتان ایئرپورٹس پر آج بھی دھند کے باعث حدِ نگاہ کم ہے جس نتیجے میں متعدد فلائٹس تاخیر کا شکار ہیں۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق انتظامی معاملات کے سبب 2 پروازیں منسوخ جبکہ 34 میں تاخیر کر دی گئی ہے۔

لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹس سے روانگی کی 15 پروازوں میں تاخیر ہوئی ہے۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق قومی ایئر کی کراچی اسلام آباد کی 2 پروازوں پی کے 300، 301 میں 5 گھنٹے کی تاخیر ہے، قومی ایئر کی کراچی سے اسلام آباد کی صبح 7 بجے کی پرواز دن 12 بجے روانہ ہوگی۔

نجی ایئر لائن کی اسلام آباد سے ابوظبی کی 2 پروازوں میں 8 کی گھنٹے کی جبکہ نجی ایئر کی اسلام آباد سے ریاض اور جدہ کی 2 پروازوں میں آج بھی 19 گھنٹے تاخیر ہے۔

لاہور سے بحرین کی قومی ایئر کی 2 پروازوں میں 4 اور ساڑھے 7 گھنٹے تاخیر ہے جبکہ لاہور جدہ کی نجی ایئر کی ایک پرواز میں آج بھی 19 گھنٹے تاخیر ہے۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق  کراچی سے قومی ایئر کی جدہ کی پرواز پی کے 732 میں سوا 6 گھنٹے جبکہ کراچی سے نجی ایئرکی دبئی کی پروازوں پی اے 110، 111 میں 2 گھنٹے کی تاخیر ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: قومی ایئر کی پروازوں میں کی 2 پروازوں تاخیر ہے نجی ایئر

پڑھیں:

لاہور،موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی شہربھر میں شدید دھند کے بادل منڈلانے لگے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

 

جسارت نیوز گلزار

متعلقہ مضامین

  • حد نگاہ میں بہتری آنے پر پشاور سے رشکئی تک موٹروے ایم ون کھول دی گئی
  • ایئر کوالٹی رپورٹ جاری: نئی دہلی سرفہرست، لاہور آلودگی کے شکار شہروں میں شامل
  • ایران ایئر کی کوئٹہ تا مشہد پروازوں کا دوبارہ آغاز
  • پنجاب کے مختلف شہروں میں سموگ کی شدت میں اضافہ، فضا انتہائی مضر صحت
  • ایران ایئر کا مشہد، زاہدان اور کوئٹہ کے لئے پروازوں کا آغاز
  • دھند سے فلائٹ آپریشن متاثر، متعدد پروازیں منسوخ و تاخیر کا شکار
  • فلائٹس کا نظام درہم برہم،کراچی سے روانہ ہونیوالی 7پروازیں منسوخ   
  • لاہور،موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی شہربھر میں شدید دھند کے بادل منڈلانے لگے ہیں
  • فنی خرابی، دبئی سے لاہور کی پرواز کراچی اتار لی گئی