ڈکی بھائی کے جوا کیس سے نوجوانوں کو سبق ملا اور ماؤں نے سکھ کا سانس لیا؛ نادیہ خان
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
معروف اینکر اور اداکارہ نادیہ خان نے ایک بار پھر اپنے بے باک تبصروں سے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔
جانے مانے یوٹیوبر ڈکی بھائی کو مبینہ طور پر جوا ایپس کی تشہیر اور فروغ کے کیس میں جیل اور بھاری جرمانے کا سامنا ہے۔
نادیہ خان نے اپنے شو میں اس کیس پر کہا کہ ڈکی بھائی نے خود ہی بدنامی کمائی ہے۔ جب پیسہ حرام کا ہو تو سکون کہاں سے آئے گا؟
انھوں نے مزید کہا کہ یہ سب آج کل کے نوجوانوں کے لیے ایک سبق ہے۔ بغیر محنت کے آسانی کے ساتھ کمایا جانے والا پیسہ ہمیشہ آسانی سے چلا جاتا ہے۔
نادیہ خان نے مزید کہا کہ ہم ماؤں کو خوشی ہے کہ اب ہمارے بچے سیکھیں گے کہ شہرت اور پیسہ سب کچھ نہیں، تعلیم اور محنت ہی اصلی کامیابی ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ جن یوٹیوبرز نے اپنی بیویوں کے ساتھ طرح طرح کے وی لاگز بنا بنا کر شہرت کمائی آج ان کے انجام سے سب نے سبق لے لیا ہوگا۔
واضح رہے کہ ڈکی بھائی نے مبینہ طور پر اس کیس کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے بطور جرمانہ ادا کیے ہیں، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے خلاف تنقید کا طوفان برپا ہے۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل نادیہ خان ڈکی بھائی کہا کہ
پڑھیں:
یوٹیوبر ڈکی بھائی نے خاموشی توڑ دی، قوم کے نام پیغام میں کیا کہا؟
معروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی نے جوا ایپس کیس میں گرفتاری اور پھر رہائی کے بعد قوم سے معافی مانگ لی۔
ڈکی بھائی نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو میں کہاکہ اگر کوئی یہ سمجھے کہ ان کا مقصد ویڈیو کے ذریعے اپنے خلاف درج ایف آئی آر کو جواز دینا ہے تو وہ اس کے لیے معذرت خواہ ہیں۔
انہوں نے مزید وضاحت دی کہ اگر ان کے کانٹینٹ سے کسی پر منفی اثر پڑا ہو تو وہ اس کے لیے پوری قوم سے معافی مانگتے ہیں۔
یوٹیوبر نے کہاکہ ان کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ وہ لوگوں کو انٹرٹین کریں اور کچھ نیا پیش کرتے رہیں۔ اگر کسی طرح سے ان کے مواد یا پروموشنز سے منفی اثر پڑا ہو تو وہ اس کے لیے بھی معافی چاہتے ہیں۔
ڈکی بھائی نے عدالتی کارروائی پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ قانونی عمل کے مطابق عدالت کے تعاون کے لیے تیار ہیں اور جج کا جو بھی فیصلہ ہوگا وہ اسے قبول کریں گے۔
ویڈیو میں انہوں نے اپنی اور اپنی فیملی کی ساڑھے تین ماہ کی صورتحال بیان کی، اور بتایا کہ 16 اگست 2025 کو وہ اپنے گھر میں دعوت کی خوشی منا رہے تھے اور غیر ملکی ایونٹ کے لیے تیار ہو رہے تھے، لیکن اس دوران ان کی مشکلات کا آغاز ہوا۔
واضح رہے کہ ڈکی بھائی کو 17 اگست 2025 کو لاہور ایئرپورٹ پر جوا ایپس کے ذریعے منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
بعد ازاں لاہور ہائیکورٹ نے 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ان کی درخواست ضمانت منظور کی اور وہ 26 نومبر کو رہا ہوئے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews خاموشی توڑ دی ڈکی بھائی قوم کے نام پیغام معافی وی نیوز یوٹیوبر