اسرائیلی صدر نے نیتن یاہو کو معافی دینے کی ٹرمپ کی درخواست مسترد کردی
اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT
اسرائیلی صدر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نیتن یاہو کی معافی کی درخواست مسترد کردی۔
اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اس درخواست کو رد کر دیا ہے جس میں نیتن یاہو کے خلاف بدعنوانی کے مقدمات میں معافی دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
عرب میڈیا کے مطابق نیتن یاہو پر گزشتہ 5 سال سے کرپشن کے مقدمات چل رہے ہیں۔
ٹرمپ نے اپنے خط میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ نیتن یاہو کے خلاف الزامات سیاسی نوعیت کے ہیں اور انہیں معاف کیا جانا چاہیے۔
تاہم صدر ہرزوگ نے ٹرمپ کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹرمپ کی دوستی اور رائے کا احترام کرتے ہیں، لیکن اسرائیل ایک خودمختار ملک ہے اور اس کے قانونی نظام کی مکمل پاسداری ضروری ہے۔
انہوں نے مزید واضح کیا کہ اسرائیلی عوام کی بھلائی ان کی اولین ترجیح ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسرائیلی صدر اسرائیلی وزیراعظم امریکی صدر بنیامین نیتن یاہو ڈونلڈ ٹرمپ معافی کی درخواست مسترد وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسرائیلی صدر اسرائیلی وزیراعظم امریکی صدر بنیامین نیتن یاہو ڈونلڈ ٹرمپ معافی کی درخواست مسترد وی نیوز اسرائیلی صدر کی درخواست نیتن یاہو ٹرمپ کی
پڑھیں:
مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
ولی خان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ڈی پی او اللہ بخش بلوچ کے مطابق فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہیں۔ڈی پی او کا بتانا ہے کہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ آرہے تھے، واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔