ٹرمپ کی درخواست مسترد کردی، اسرائیلی صدر کا نیتن یاہو کو معافی دینے سے انکار
اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT
اسرائیل کے صدر اسحاق ہرزوگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھیجی گئی اس درخواست کو مسترد کر دیا ہے جس میں انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو بدعنوانی کے مقدمات میں معافی دینے کا مطالبہ کیا تھا۔
عرب میڈیا کے مطابق نیتن یاہو کے خلاف گزشتہ پانچ سال سے کرپشن کے مقدمات چل رہے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خط میں مؤقف اختیار کیا کہ نیتن یاہو کے خلاف الزامات سیاسی نوعیت کے ہیں اور انہیں معافی دی جانی چاہیے۔
تاہم اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے ٹرمپ کی درخواست رد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹرمپ کی دوستی اور رائے کا احترام کرتے ہیں، مگر اسرائیل ایک خودمختار ملک ہے اور اس کے قانونی نظام کی مکمل پاسداری ضروری ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیلی عوام کی بھلائی ان کی پہلی ترجیح ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اسرائیل کا جنگی جنون، افواج کیلئے 35 بلین ڈالر کا بجٹ مختص
اسرائیلی قانون کے مطابق نیتن یاہو کو ہر حال میں مارچ سے قبل بجٹ کی منظوری یقینی بنانا ہوگی۔ پارلیمنٹ سے بجٹ منظور نہ ہونے کی صورت میں اسرائیل میں نئے انتخابات منعقد کرنے ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کا جنگی جنون ختم نہ ہوا، کابینہ نے بجٹ 2026ء میں اسرائیلی افواج کیلئے 35 بلین ڈالر کا بھاری بجٹ مختص کر دیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق بجٹ ابتدائی ووٹنگ کیلئے اب اسرائیلی پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا، بجٹ منظوری کیلئے نیتن یاہو حکومت کو شدید مشکل کا سامنا کرنا ہوگا۔ اسرائیلی قانون کے مطابق نیتن یاہو کو ہر حال میں مارچ سے قبل بجٹ کی منظوری یقینی بنانا ہوگی۔ پارلیمنٹ سے بجٹ منظور نہ ہونے کی صورت میں اسرائیل میں نئے انتخابات منعقد کرنے ہوں گے۔