data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251208-11-7
کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)کندھکوٹ سندھی میڈیا کی کال پر یوم ثقافت کا دن بڑے جوش وخروش سے منایا گیا۔ شھری نوجوان سندھی ٹوپی اجرک پہن کر ریلیاں نکالیں سندھ زندہ آباد، سندھ صوفیاء کی دھرتی کے نعروں سے شھر کی گلیاں روڈ راستے گونج اٹھے۔ سندھ کی خوشحالی، ترقی کیلئے درگاہ جمن شاہ پر حاضری خاص دعائیں مانگی گئیں امن کی نگری امن پیار کا پیغام دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق؛ کندھکوٹ شھر ثقافت کے رنگوں سے رنگ گیا پریس کلب کندھکوٹ میں مرکزی تقریب منعقد کی گئی شھر بہر سے نکلنے والی مختلف ریلیاں پہنچیں جسقم کی جانب سے سیکڑوں کارکنان رسالدار روڈ سے والی دنوں سندھی، حفیظ سندھی، بشام خان، بشیر خان سمیت دیگر کی قیادت میں ٹوپی اجرک پہن کر ثقافتی ریلی نکلی جو شھر کا گشت کرتے ہوئے پریس کلب پہنچی۔ جسم کی جانب سے ڈگری کالیج سے گھایل سندھی، کامریڈ عباس باجکانی، ظفر سندھی، بابو خان، فاروق لاشاری، عمران بھلکانی کی قیادت میں بہی نکلنے والی ریلی شھر کا گشت کیا۔ ایس یو پی کی جانب سے دلمراد ڈاھانی کی قیادت میں ثقافتی ریلی نکالی گئی ایس ٹی پی کی جانب سے اکرم باجکانی، قمرالدین سھریانی، اویس کھوسو کی قیادت میں جشن ریلی نکلی۔ قومی عوامی تحریک کی جانب سے سجاد بروہی، فدا حسین محمدانی، شعیب ڈومکی کی قیادت میں ریلی نکالی گئی۔

سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کی قیادت میں کی جانب سے

پڑھیں:

کراچی، شارع فیصل پر سندھی ثقافت ریلی کے شرکاء کا پولیس پر پتھراؤ

پولیس کا کہنا ہے کہ ریلی کو کالا پل سے صدر کی جانب جانے کیلئے کہا گیا، ریلی کے شرکاء نے مزاحمت کی اور پولیس پر پتھراؤ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں شارع فیصل پر سندھی ثقافت سے متعلق ریلی کے شرکاء اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہو گئی، ریلی کے شرکاء نے پولیس پر پتھراؤ کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ریلی کو کالا پل سے صدر کی جانب جانے کیلئے کہا گیا، ریلی کے شرکاء نے مزاحمت کی اور پولیس پر پتھراؤ کیا۔ پولیس کے مطابق پولیس نے مظاہرین کو منتشر کر دیا، جبکہ پتھراؤ کرنے والے دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شارع فیصل پر ایف ٹی سی پر سڑک ٹریفک کیلئے بند ہے، ٹریفک کو کالا پل سے صدر کی طرف بھیجا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سندھی کلچر ڈے منایا گیا، ریلیاں، تقریبات، کراچی، ریلی کے شرکاء کا پولیس سے تصادم، متعدد زیر حراست
  • کندھ کوٹ: سندھ کلچر ڈے کے موقع پر قوم پرست جماعتوں کی جانب سے ریلی نکالی جارہی ہے
  • خیرپور میں بھی ثقافتی دن جوش وخروش سے منایاگیا، تقریبات کا انعقاد
  • سکھرمیں سندھ ثقافت کا دن جوش وخروش سے منایاگیا
  • کراچی، سندھی ثقافت ریلی کے شرکا کا پولیس اور ایمبولینس پر پتھراؤ، متعدد افراد گرفتار
  • کراچی: ایف ٹی سی پر سندھی ثقافت ریلی کے شرکا کا پتھراؤ، پولیس کی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے
  • سندھ ثقافت ڈے جوش وخروش سے منایا جا رہا ہے
  • کراچی: شارع فیصل پر سندھی ثقافت ریلی کے شرکاء کا پولیس پر پتھراؤ
  • کراچی، شارع فیصل پر سندھی ثقافت ریلی کے شرکاء کا پولیس پر پتھراؤ