data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

شہرکے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں‘8ڈاکو گرفتار

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)گلشن معمار ، سرجانی ٹائون اور پاک کالونی پولیس نے مبینہ مقابلوں کے بعد 5زخمی سمیت 8 ڈاکوئوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تینوں علاقوں سے گرفتار ملزمان سے اسلحہ ، منشیات اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کر لیا گیا ہے جبکہ پاک کالونی سے گرفتار ملزمان لیاری گینگ وار ارشد پپو گروپ سے ہے۔گلشنِ معمار پولیس نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ناردرن بائی پاس عباس کٹ کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کیا ، زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم سے ایک پستول ، دو موبائل فونز اور کیش رقم برآمد کی گئی ، گرفتار ملزم کے دیگر ساتھی موقع سے فرار ہونے کامیاب ہوگئے۔ گرفتار ملزم کی بائیو میٹرک تلاش ڈیوائس کی مدد سے شناخت کا عمل جاری ہے ، سرجانی ٹاون پولیس جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب سرجانی ٹاون سیکٹر 10/A شاہ بیگ گوٹھ کے قرب سے مبینہ مقابلے کے بعد 2 زخمی سمیت 3 ڈاکوئوں کو گرفتار کر لیا ، زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کی شناخت زبیر ولد اعجاز اور علی ولد نواز کے ناموں سے کی گئی جبکہ ، تیسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام شاکر ولد ممتاز عزیز بتایا ، گرفتار ملزمان سے دو پستولیں بمعہ گولیاں ، موبائل فونز ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔ پاک کالونی پولیس نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب پرانا گولیمار سے مبینہ مقابلہ کے بعد دو زخمی سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

مانیٹرنگ ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • یوم ثقافت سندھ کی پہچان‘ تہذیبی تسلسل اور اجتماعی یکجہتی کا دن ہے،ناصر شاہ
  • قاضی احمد: سندھی ثقافتی دن کے موقع پر شہر کے مختلف علاقوں سے ریلیاں نکالی گئیں، قوم پرست جماعتوں کی جانب سے کیک بھی کاٹا گیا
  • حیدرآبادمیں سندھی ثقافت کا دن جوش وجذبے سے منایا گیا
  • کراچی، حیدر آباد، سکھر سمیت سندھ بھر میں سندھی ثقافت کا دن منایا گیا
  • سکھر: وزیربلدیات سندھ ناصر حسین شاہ آئی بی اے کے کانووکیشن میں شرکت میں بعد میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں
  • شہرکے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں‘8ڈاکو گرفتار
  • عوامی فلاح وبہبود کیلیے جدوجہد کرتا رہوں گا، سراج الدین چنا
  • سکھر ،کھیلوں کے میدان میں غیرقانونی قائم لنڈا بازار سے شہری خریداری کرنے میں مصروف ہیں
  • سکھر ،گورنمنٹ بوائز کالج شکارپور روڈ پر اگی ہوئی گھاس و جھاڑیوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی