چوہدری سعد محمد کوممبر ILOگورننگ باڈی منتخب ہونے پر مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان کی محنت کش تحریک کے لیے ایک تاریخی لمحے میں چوہدری سعد محمد کو انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (ILO) کی گورننگ باڈی کا رکن منتخب کر لیا گیا ہے۔ وہ تنظیم کی 105 سالہ تاریخ میں سب سے کم عمر (35 سال) ممبر بن گئے ہیں۔ انہیں جنوبی ایشیا کی نشست پر انٹرنیشنل ٹریڈ یونین کنفیڈریشن (ITUC) نے نامزد کیا تھا اور ان کا نام آئی ایل او کی عالمی ویب سائٹ پر باضابطہ شامل کر دیا گیا ہے۔مزدور تحریک سے ان کی وابستگی تقریباً نو دہائیوں پر محیط خاندانی وراثت کا تسلسل ہے۔ ان کے دادا چوہدری رحمت اللہ قائداعظم محمد علی جناح کے ساتھ آل انڈیا پوسٹل ورکرز یونین میں فعال رہے اور بعدازاں قائداعظم کی رہنمائی میں آل انڈیا لیبر لیگ کے قیام میں اہم کردار ادا کیا۔ یہ روایت ان کے والد کے ذریعے آگے بڑھی اور اب چوہدری سعد اسے عالمی سطح تک لے آئے ہیں۔
چوہدری سعد کی تعیناتی کے ساتھ ہی ان کے خاندان کی تیسری نسل عالمی مزدور حکمرانی کے اعلیٰ ترین فورم پر پاکستان کی نمائندگی کر رہی ہے ۔ جو ان کے گھرانے کے تاریخی کردار اور محنت کشوں کے حقوق کے لیے مستقل جدوجہد کا مظہر ہے۔
اس موقع پر عالمی ادارہ محنت (ILO) پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر مسٹر ٹونسٹول نے چوہدری سعد محمد جنرل سیکرٹری پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن کو ILOگورننگ باڈی کا بطور ورکرز نمائندہ منتخب ہونے پراظہاریکجہتی کرتے
ہوئے یادگاری طور پر پشاور کے ایک نجی ہوٹل میں کیک کاٹا اور اپنی نیک تمناؤں اور مزدور تحریک کے لیے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر ایمپلائر فیڈریشن پاکستان کے جنرل سیکرٹری سید نظر بمعہ دیگر آجرنمائندگان، احسان پی یو ڈبلیو ایف ودیگر یونینز اور حکومتی اہلکاران موجود تھے۔ بعد ازاں تمام شرکاء نے نومنتخب گورننگ باڈی ممبر کو مبارکباد دی اور یادگار کے طور گروپ فوٹوز بھی بنائے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: چوہدری سعد
پڑھیں:
پیرا فورس کی کارکردگی، شفافیت بڑھانے کیلئے باڈی کیم لگانے کی ہدایت، رویہ ہمیشہ درست اور باعزت ہو: مریم نواز
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹر اتھارتی سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پیرا فورس کی کارکردگی، نگرانی اور اصلاحات پر مکمل بریفنگ لی گئی اور نئے فیصلے بھی کیے گئے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پیرا فورس میں رشوت، بدسلوکی اور الزام کی کوئی گنجائش نہیں جس کیلئے ہر کارروائی اب کیمرے میں ریکارڈ کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پیرا فورس کی کارکردگی اور شفافیت بڑھانے کیلئے جلد از جلد باڈی کیم لگانے کا حکم دے دیا۔ پیرا فورس کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کیلئے خصوصی ٹریننگ سیشنز بھی شروع ہوں گے۔ وزیراعلیٰ نے خصوصی طورپر پیرا فورس کے اہلکاروں کو اپنے پیغام میں کہا کہ قانون ہر حال میں نافذ ہو مگر عوام کے ساتھ رویہ ہمیشہ درست اور دوستانہ اور باعزت ہو۔ ہر شہری کی تیز، محفوظ اور ماحول دوست خدمت کیلئے پیرا فورس کیلئے الیکٹرک وہیکلز کا حکم بھی دیا۔ سٹیٹ دی آرٹ پیرا ٹریننگ سنٹر قائم کرنے کی اصولی منظوری دے دی۔ مریم نواز نے کہا کہ پیرا اچھا کام کررہی ہے، عوام میں نیک نامی کمانے کیلئے نتائج پر توجہ دی جائے۔ قانون ضرور نافذ کیا جائے مگر عوام کے ساتھ رویہ درست ہونا چاہیے۔ عوام کیلئے سہولت اور خدمت کرنے والوں کو تاریخ یاد کرتی ہے۔